خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 746
746 نئے سال کے لئے نیا عزم خلافت ثانیہ کی تحریکات میں سے تیسری عظیم الشان تحریک تحریک وقف جدید برائے اطفال و ناصرات تھی۔حضور کے ارشاد کی تعمیل میں آپ نے ” ناصرات الاحمدیہ کانٹے سال کے لئے نیا عزم“ کے عنوان سے الفضل کے ذریعہ بچیوں کو اس چندہ کی یاددہانی کرواتے ہوئے لکھا۔” میری بچیوں کو چاہئے کہ وہ نئے سال کے پہلے دن سے ہی یہ عزم کریں کہ سب باتوں سے مقدم خلیفہ اسیح کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آپ کی پیش کردہ تحریکات میں حصہ لینا ہے۔بچوں کے لئے خصوصی تحریک وقف جدید کی ہے اس لئے آپ کے لئے یہ کام سب سے اہم اور یہ قربانی سب سے بڑی قربانی ہے۔کوشش کریں کہ ایک احمدی بچی بھی ایسی نہ رہ جائے جس نے اس میں حصہ نہ لیا ہو۔اپنی بہنوں، ماؤں دادیوں اور نانیوں سے قربانی میں بڑھنے کی کوشش کریں۔اپنے بھائیوں یعنی اطفال الاحمدیہ سے بھی آگے نکلنے کی کوشش کریں۔تا دنیا دیکھ لے کہ اس دور کی احمدی بچیاں بھی اسلام واحمدیت کے لئے قربانی کرنے میں پہلی عورتوں سے کسی طرح کم نہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے۔“ الفضل 12 جنوری 1967۔