خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 730 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 730

730 تحریک بابت چندہ مسجد ڈنمارک الْحَمْدُ لِلهِ ثُمَّ اَلْحَمْدُ لِلهِ کہ ہفتہ زیر رپورٹ 9 جون تا 15 / جون میں مسجد ڈنمارک کے لئے کل وعده جات دو ہزار پانچ سو نواسی روپے ہوئے ہیں اور وصولی تین ہزار ایک سو چھپن روپے گویا پندرہ جون تک کل وعدہ جات کی مقدار تین لاکھ اٹھارہ ہزار آٹھ سو سولہ روپے اور کل وصولی 2 لاکھ بہتر ہزار نوسو چھیانوے روپے ہوتی ہے۔مسجد کی بنیاد چھ مئی کو رکھی جا چکی ہے تعمیر کا کام جاری ہے ہماری بہنوں کا فرض ہے کہ جس نے ابھی تک اس مسجد کی تعمیر میں حصہ نہیں لیا وہ اس میں حصہ لیں۔اور جنہوں نے وعدے تو کئے ہوئے ہیں لیکن ابھی تک اپنے وعدہ جات ادا نہیں کر سکیں وہ اپنے وعدہ جات ادا کرنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے مَثَلُ الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنبُلَةٍ مِاةُ حَبَّةٍ وَاللَّهُ يُضْعِفُ لِمَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ۔(البقرة: 262) حضرت مصلح موعود اس آیت کی تفسیر بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ دنیا میں ہم روزانہ یہ نظریہ دیکھتے ہیں کہ زمیندار زمین میں ایک دانہ ڈالتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے سات سو دانے بنا کر واپس دیتا ہے پھر جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرے گا۔ممکن ہے کہ اس کا خرچ کیا ہوا مال ضائع ہو جائے اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کئے ہوئے مال کا کم از کم سات سو گناہ بدلہ ضرور ملتا ہے اس سے زیادہ کی کوئی حد بندی نہیں اگر انتہائی حد مقرر کر دی جاتی تو اللہ تعالیٰ کی ذات کو محدود ماننا پڑتا جوخدا تعالیٰ میں ایک نقص ہوتا اس لئے فرمایا کہ تم خدا کی راہ میں ایک دانہ خرچ کرو گے تو کم از کم سات سو گنا بدلہ ملے گا اور زیادہ کی کوئی انتہا نہیں اور نہ اس کے انواع کی کوئی انتہا ہے۔حضرت مسیح علیہ السلام نے تو انجیل میں صرف اتنا فر مایا تھا کہ اپنے لئے آسمان پر مال جمع کرو جہاں نہ کیٹر ا خراب کرتا ہے نہ زنگ اور نہ وہاں چور نقب لگاتے اور چراتے ہیں۔لیکن قرآن کریم کہتا ہے کہ اگر تم خدا تعالیٰ کے خزانہ میں اپنا مال جمع کرو گے تو یہی نہیں کہ اسے کوئی چرائے گا نہیں بلکہ تمہیں کم از کم ایک کے بدلہ میں سات سو انعام ملیں گے۔۔۔بے شک اللہ تعالیٰ کسی انسان کی مددکا محتاج نہیں مگر وہ اپنے بندوں پر رحم کرتے ہوئے اگر کسی کام کے کرنے کا انہیں موقع دیتا ہے