خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 729 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 729

729 کے لئے اپنی صحت کی پرواہ نہیں کی۔آپ اس زندہ قوم کی خواتین ہیں۔جنہوں نے اپنے چندوں سے یورپ میں دو مسجدیں تعمیر کرائی ہیں اور تیری تعمیر ہو رہی ہے۔آپ نے ہمیشہ ہی خلیفہ وقت کی آواز پر لبیک کہا اور اسلام کی ترقی کے لئے جو کچھ آپ سے مانگا گیا پیش کر دیا اب بھی خلیفہ وقت کی آواز پر لبیک کہیں۔حضرت فضل عمر سے محبت کا ثبوت دیں اور فضل عمر فاؤنڈیشن میں دل کھول کر حصہ لیں۔لجنہ اماءاللہ کی عہدیداران کا فرض ہے کہ وہ اس تحریک کو تمام احمدی مستورات تک پہنچائیں اور ان سے وعدہ جات حاصل کر کے اور رقوم وصول کر کے مرکز میں بھجوائیں۔ان رقوم کی پہلی قسط 30 جون سے قبل مرکز میں آجانی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو تو فیق عطا فرمائے کہ ہم اشاعت اسلام کے لئے اپنی جان مال عزت اولا دسب کچھ قربان کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہیں۔رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ الفضل 8 جون 1966 ء