خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 727 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 727

727 جواب تک شامل نہیں ہوئیں ان کو بار بار تحریک کرتی رہیں۔ایک وقت میں مالی حالت بعض خواتین کی اس قابل نہیں ہوتی کہ وہ شامل ہو سکیں لیکن کچھ عرصہ بعد وہ شامل ہو سکنے کے قابل ہوتی ہیں اس لئے ہر وقت اس کا جائزہ لیتے رہنا چاہئے۔بڑے شہروں کی لجنات کو چاہئے کہ وہ اپنے میں سیکرٹری تحریک جدید مقرر کریں۔نوجوان بچیوں کو تحریک جدید دفتر سوم میں شامل کرتی رہیں۔تحریک کے نئے سال پر کئی ماہ گزر چکے ہیں۔کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ بہنوں کو شامل کر کے دفتر تحریک جدید کو اطلاع کریں۔دیہاتی جماعتوں میں یہی وقت تحریک کا چندہ لینے کا ہے گندم کی فصل قریباً اٹھائی جا چکی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے فصل بھی اچھی ہوئی ہے خدا کی نعمت کے شکر کے طور پر ہر صاحب استطاعت عورت تحریک جدید دفتر سوم میں شامل ہو۔الفضل 6 جون 1966 ء