خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 717
717 لجنہ اماءاللہ رسالپور ضلع پشاور کا جلسہ عام حضرت سیدہ ام متین صاحبہ نے ایک مختصر سی تقریر کی جس میں خواتین کو باقاعدگی سے لجنہ کے جلسوں میں شمولیت اختیار کرنے کی تلقین کی تا ان کو خلیفہ وقت کے ہر تازہ ارشاد کا اور ہر نئی مرکزی تحریک کا علم ہوتا رہے۔اور وہ جلد اس پر عمل پیرا ہوسکیں۔خطاب کو جاری رکھتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ خلیفہ وقت کے ہر تازہ ارشاد کا اور ہرنئی مرکزی تحریک کا علم ہوتار ہے۔اور وہ جلد اس پر عمل پیرا ہوسکیں۔خطاب کو جاری رکھتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ خلیفہ وقت کے ہر حکم پر لبیک کہنا ہر احمدی عورت کا فرض اولین ہے اور اسوقت سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ تعالیٰ کی سب سے اہم ہدایت یہی ہے کہ ہماری جماعت کا کوئی بچہ ایسا نہ ہو جس کو قرآن کریم ناظرہ نہ آتا ہو۔سو آپ لوگوں کو چاہئے کہ جلد از جلد ایسے انتظامات کریں کہ آپ کے سو فیصد بچے قرآن کریم ناظرہ سے واقفیت حاصل کرلیں۔الفضل 14 مئی 1966 ء