خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 706
706 چندہ مسجد ڈنمارک اور لجنات اماءاللہ الحمد لله ثم الحمد للہ 8 فروری تک کی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ مسجد ڈنمارک کے کل وعدہ جات دولاکھ بہتر ہزار ہو گئے ہیں اور دو لاکھ تئیس ہزار دو سو چھپن روپے اس مد میں جمع ہو چکے ہیں۔گو یا ہفتہ زیر پورٹ میں - 7336 کے وعدہ جات وصول ہوئے ہیں اور - 7636 نقد رقم وصول ہوئی ہے علاوہ پاکستان کے 731 ڈالر لجنہ اماء اللہ امریکہ نے مسجد ڈنمارک کے لئے دیئے۔آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں مَنْ بَنی لِلهِ مَسْجِدًا بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ (بخاری کتاب الصلوة) جو اللہ تعالیٰ کے لئے یہاں مسجد بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بناتا ہے۔کتنا سستا سودا ہے۔میری بہنو! اب تک جس بہن نے مسجد کے لئے چندہ نہیں دیا وہ اب اپنا چندہ بھجوا کر ثواب دارین حاصل کریں۔لجنات اپنے اپنے شہر، قصبہ یا گاؤں میں اس بات کا جائزہ لیں کہ ان کے حلقہ میں کوئی بہن ایسی تو نہیں رہ گئی جس نے ابھی تک مسجد ڈنمارک کے چندہ میں حصہ نہ لیا ہو۔وعدہ جات کی فہرستیں دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی تک سو فیصدی کسی لجنہ کی طرف سے بھی چندہ نہیں آیا۔ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ سالانہ اجتماع تک ہم یہ رقم پوری کر لیں۔چند ماہ میں بقیہ رقم کی وصولی کوئی مشکل امر نہیں ہے صرف ضرورت ہے ہمت کی۔ضرورت ہے استقلال سے کام کرنے کی۔ضرورت ہے بہنوں کو اس امر کی تلقین کرنے کی کہ وہ سادگی اختیار کریں اپنے اخراجات کم کریں اور مسجد کے لئے چندہ دیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق عطا فرمائے کہ ہم نے جو بطور اظہار تشکر اللہ تعالیٰ کے حضور یہ وعدہ پیش کیا ہے کہ حضرت مصلح موعود کی یادگار کے طور پر یہ مسجد تعمیر کریں گی وہ وعدہ جلد از جلد پورا ہو اور اللہ تعالیٰ یہ حقیر نذرانہ قبول فرما کر اس میں برکت ڈالے اور یہ مسجد لاکھوں روحوں کے اسلام قبول کرنے کا موجب بنے۔آمین اللھم آمین تین سو یا اس سے زائد دینے والی بہن کا نام انشاء اللہ العزیز مسجد پر کندہ کروایا جائے گا۔مسجد کی بنیاد عنقریب رکھی جانے والی ہے اس لئے بہت ضروری ہے کہ وعدہ جات کی ادائیگی جلد از جلد کی جائے۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔الفضل 10 فروری 1966 ء