خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 705
705 میں بھی اس مقدس تعلق کی بناء پر احباب جماعت کی خدمت میں درخواست کرتی ہوں کہ وہ میرے لئے دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی بقیہ زندگی اسلام احمدیت اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی بہبودی میں صرف کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور میری زندگی کا ہر آنے والا لمحہ جماعت احمدیہ کی خدمت میں گزرے۔آمین۔اللھم آمین۔میں جلد کوشش کروں گی کہ احباب جماعت کے خطوط کے جواب فردا فرد دے سکوں۔(الفضل 19 نومبر 1965ء)