خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 54 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 54

54 خدا نمائی کا ثبوت دیا اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ اپنے متبوع کی قوت قدسیہ کی وجہ سے خوارق دکھا سکتا ہے۔ہمارا فرض:- ہمیں چاہئے کہ آنحضرت ﷺ کی سیرت کا بار بار مطالعہ کریں۔اور اپنی زندگیوں کو آپ ﷺ اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں اور جس طرح اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کے منہ سے کہلوایا تھا کہ قُلْ إِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴿ الانعام: 163 ہماری زندگیوں کا مقصد بھی یہی ہو۔اپنی اولادوں کو بھی آنحضرت ﷺ کی سیرت سے اچھی طرح واقف کرانا ہمارا فرض اولین ہے تا ان کے دلوں میں آپ ﷺ کی ذات سے بے انتہا عشق اور محبت پیدا ہو اور اس محبت کے نتیجہ میں وہ اپنی زندگیاں بھی آپ ﷺ کے اسوہ کے مطابق ڈھالیں۔کیونکہ اسلام کی آئندہ ترقی بھی آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ پر چلنے سے وابستہ ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: خوب یا درکھو کہ اسلام ہمیشہ اپنی پاک تعلیم اور ہدایت اور اس کے ثمرات ، انوار و برکات اور معجزات سے پھیلا ہے۔آنحضرت ﷺ کے عظیم الشان نشانات آپ ﷺ کے اخلاق کی پاک تاثیرات نے اسے پھیلایا ہے اور وہ نشانات اور تاثیرات ختم نہیں ہو گئیں بلکہ ہمیشہ اور ہر زمانہ میں تازہ بتازہ موجود رہتی ہیں اور یہی وجہ ہے جو میں کہتا ہوں کہ ہمارے نبی ﷺ زندہ نبی ہیں اس لئے کہ آپ ﷺ کی تعلیمات اور ہدایات ہمیشہ اپنے ثمرات دیتی رہتی ہیں اور آئندہ جب اسلام ترقی کرے گا تو اس کی یہی راہ ہوگی نہ کوئی اور “ الحكم 17 اکتوبر 1906ء آؤ لوگو کہ یہیں نور خدا پاؤ گے لو تمہیں طور تسلی کا بتایا ہم نے اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ روزنامه الفضل سیرۃ النبی نمبر 1965