خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 683
683 لجنہ اماءاللہ کے قیام پر پچاس سال پورے ہونے کی خوشی میں جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر روح پرور پیغام بتاریخ 19 دسمبر 1972ء حضرت سیدہ امتہ القدوس صاحبہ بیگم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب صدر لجنہ نے حضرت سیدہ ام متین صاحبہ صدر لجنہ مرکز یہ کا روح پرور پیغام پڑھ کر سنایا۔آپ نے فرمایا کہ آج آپ سب دور دراز سے سفر کی صعوبتیں اختیار کر کے اپنی پچاس سالہ تقریب منانے کے لئے مرکز میں جمع ہوئی ہیں اس لئے ہمیں سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ جس نے ہمیں اسلام اور احمدیت جیسی نعمت سے نوازا اور اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کی برکات کے نتیجہ میں لجنہ اماءاللہ کی تنظیم کے ماتحت اتنی ترقی عطا فرمائی کہ آج ہم اس تنظیم پر پچاس سال پورے ہونے کی خوشی میں جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لئے جمع ہوئیں ہیں۔پس میں اس موقع پر تمام آنے والی نمائندگان اور مقامی بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔اللہ تعالیٰ نے اس تنظیم کے ذریعہ ہمیں جتنی ترقی عطا فرمائی ہے۔آئندہ یہ عظیم اس سے بڑھ کر ترقیات کا پیش خیمہ ہو۔آپ نے فرمایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کی عزت کو قائم کیا اور ایک بلند مقام عطا کیا تا ہم اسلام کی تعلیم کی روشنی میں اپنی تمام بُرائیوں کو دور کر کے قرونِ اولیٰ کی مستورات کی طرح قربانیاں پیش کرنے والیاں بنیں۔اب موجودہ زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض یہی تھی کہ آپ کے ذریعہ ایک عظیم روحانی و جسمانی انقلاب رونما ہونا مقدر تھا اور اللہ تعالیٰ نے پھر ایک بار آپ کے ذریعہ اسی محبت، اسی فدائیت اور اسی قربانی کے نظارے دنیا کے سامنے پیش کئے جو آج سے چودہ سو سال قبل آپ کے آقاو مطاع حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں نظر آئے تھے۔بس آپ نے بھی عورت کی عزت اور اس کے مقام کو بڑھایا اور اس کی تعلیم و تربیت کے لئے تمام تر کوشش صرف کی۔آپ نے عورتوں کو شرک و بدعات سے منع فرمایا اور ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔تا ان میں اسلام اور احمد بیت کی خاطر قربانی کا جذبہ پیدا ہو۔ری فرمایا۔آپ کے بعد حضرت خلیفہ اسیح الثانی اصلح الموعود نے 25 دسمبر 1922 ء کے مبارک دن عورتوں