خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 675 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 675

675 پیاری بہنو! پیغام برائے لجنہ اماءاللہ۔دینی (شرق اوسط) السلام عليكم ورحمته الله وبركاته آپ کی خواہش پر آپ سے کچھ باتیں کرنے لگی ہوں۔سب سے پہلے میری آپ سب کیلئے دعا ہے کہ جہاں رہیں پھلیں پھولیں آپ کو ترقی ہو اور اپنے فرائض صحیح طور پر ادا کرنے کی توفیق ملے یہ یاد رکھیں کہ آپ جس ملک میں بھی رہیں اپنے وطن کی نمائندہ ہوتی ہیں آپ کی چھوٹی سی بھی کوئی برائی ہمارے وطن اور قوم کو بدنام کر دیتی ہے۔اس لئے سب سے زیادہ درستگی اخلاق کی طرف توجہ دینی چاہئے۔اخلاق کے لئے دین پر عمل کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے اپنی پاک کتاب میں اعلیٰ اخلاق اور بنی نوع انسان سے اچھے سلوک پر زور دیا ہے۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جن کو اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا کے لئے نمونہ اور اُسوہ بنا کر بھیجا ہے اعلیٰ اخلاق پر قائم رہنے کی بہت تاکید فرمائی ہے۔ہر خلق کا نمونہ اپنی ذات میں آپ نے پیش فرمایا ہے۔پس ہمیں بھی چاہئے کہ آپ کے راستے کو اختیار کریں اور آپ کے نقش قدم پر چلیں۔اس لئے سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ قرآن کریم کا ترجمہ سیکھیں۔اگر عربی نہیں بھی آتی تو تلاوت کے ساتھ اس کا ترجمہ پڑھ لیا کریں تا کہ آپ کو سمجھ آ جائے کہ اس رکوع میں اللہ تعالیٰ نے کیا حکم دیا ہے کس بات سے منع فرمایا ہے اور پھر اس کو اپنے ذہن میں بھی رکھا کریں بار بار اپنا جائزہ لیا کریں کہ ہم اس پر عمل بھی کر رہی ہیں یا نہیں۔اگر خود عمل نہیں کرتیں تو کون ہماری دعوت الی اللہ پر توجہ دے گا وہ کہیں گے یہ تو خود بھی عمل نہیں کرتیں اور اس کا عمل اور ہے اور قول اور۔جس نعمت کو آپ نے خود قبول کیا ہے آپ کی زندگی اس کے مطابق ہونی چاہئے۔خود اپنی اصلاح کریں اللہ تعالیٰ کی کتاب اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نمونہ کے مطابق اپنی زندگیاں ڈھالیں۔ہر صبح جو طلوع ہو اور ہر شام جو آئے آپ کے تقویٰ اور صداقت کی گواہی دے پھر اپنے بچوں جن پر اگلی نسل کی ذمہ داری پڑنے والی ہے۔ان کی تعلیم اور تربیت کی طرف بہت توجہ کریں اللہ تعالیٰ قرآن عظیم میں فرماتا ہے وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ۔(الحشر : 19) ہر انسان کو اس بات کو پیش نظر رکھنا چاہئے کہ اس نے آئندہ کیلئے آگے کیا بھیجا ہے۔اپنی اگلی نسل کو کیسا