خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 674 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 674

674 پیغام بر موقعہ چوتھا سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ قادیان 1969ء عزیز بچیو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته نمطر اللہ تعالیٰ تمہارے اجتماع کو کامیاب فرمائے۔ہمارے اجتماعات کی صرف یہ غرض نہیں کہ ان میں تحریری یا تقریری مقابلے کروا کے انعامات تقسیم کر دئے جائیں۔آپ نے جائزہ لینا ہے کہ تربیتی اور اخلاقی لحاظ سے بھی آپ کا قدم ترقی کی طرف ہے یا نہیں۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔وَلِكُلِ وَجْهَةٌ هُوَ مُوَلَّيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ - (البقره: 149) ترجمہ:۔ہر ایک شخص کا ایک نہ ایک سمح نظر ہوتا ہے جسے وہ اپنے آپ پر مسلط رکھتا ہے۔تو تمہارا مطمع نظریہ ہو کہ تم نیکیوں کے حصول میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔آپ کی عہد داروں کو بھی چاہئے کہ ایسے پروگرام بنا ئیں جن کے ذریعہ نیکیوں اور اعلیٰ اخلاق کے اپنانے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی روح پیدا ہو۔اس سال اجتماع کے موقع پر ناصرات الاحمدیہ کے لئے میں نے ایک پانچ نکاتی پروگرام پیش کیا تھا۔آپ کے لئے بھی اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔وہ پانچ باتیں جن میں کمال پیدا کرنا ہر بچی کا فرض ہے یہ ہیں۔سچائی ، دیانت داری، محنت کی عادت، وقت کی پابندی اور صفائی۔ان پانچ خصوصیات کو اپنے اندر خود بھی پیدا کرنے کی کوشش کریں اور آپ کی نگران بھی ایسے پروگرام بناتی رہیں جن میں ان پانچوں صفات کا مظاہرہ ہو۔اور ان میں آگے نکلنے والیوں کو انعامات دئے جائیں۔یہ وہ پانچ بنیادی اخلاق ہیں کہ پندرہ سال کی عمر تک کی بچیاں ان پر کار بند ہو کر ان کی عادت ڈال لیں تو ان کی آئندہ زندگی نمونہ ہوگی قوم کے لئے نمونہ ہوگی غیر مذاہب کے لئے نمونہ ہوگی ساری دنیا کے لئے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو توفیق عطا فرمائے کہ حقیقی اسلام کی تصویر اپنے اخلاق اور عمل کے ذریعہ دنیا کے سامنے کھینچ دیں۔وہی تصویر جو مدھم ہو چکی تھی اور ایک بار پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آکر دنیا کو دکھائی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کا حافظ وناصر ہو۔ہر آن آپ نیکیوں میں ترقی کرتی چلی جائیں۔خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ