خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 669
☑669 پیغام بر موقع دوسرا سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ قادیان 1967ء ناصرات الاحمدیہ قادیان ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ تمہاری خواہش پر تمہارے لئے ایک مختصر پیغام بھجوار ہی ہوں۔اللہ تعالیٰ تمہارا اجتماع مبارک فرمائے اور ایسے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو جماعت اور اسلام کے لئے بابرکت ہوں۔حقیقت میں تمہارا یہ زمانہ تربیت کا زمانہ ہے۔تا اس آٹھ دس سال کے زمانہ میں گلشن احمد کی منھی منی کلیوں کو اس طرح سینچا جائے کہ وہ اپنے وقت پر کھل کر پھول بن سکیں اور ان کی خوشبو سے دنیا معطر ہو۔اس لئے اپنے وقت کی قیمت اور اہمیت کو سمجھو۔صرف دنیوی تعلیم کی طرف توجہ نہ ہو۔بلکہ قرآن مجید اور دینی تعلیم کی طرف بھی پوری توجہ ہو۔اور ساتھ ہی مذہب کی محبت کو اپنے مذہب کی خاطر تم ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہو نظام جماعت سے وابستگی ، احمدیت کے لئے قربانی، خلیفہ مسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت۔یہ جذبات بچپن کی عمر سے پیدا ہونے چاہئیں۔خدا کرے آپ کی ناصرات کی ہر بچی اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے والی ، آنحضرت ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے عشق رکھنے والی ، خلیفہ وقت کی تابعداری اور آپ کی ہر تحریک پر لبیک کہنے والی ہو۔ناصرات کے لئے خصوصی تحریک حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وقف جدید کی ہے۔میں امید کرتی ہوں کہ سو فیصدی ناصرات نے اس میں حصہ لیا ہوگا۔اگر نہیں لیا تو اب ضرور لیں۔اللہ تعالیٰ سب کا حافظ و ناصر ہو۔میری دلی دعائیں آپ سب کے ساتھ ہیں۔خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ