خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 602
602 ہے۔جو عملی طور پر کام کرنے تھے ان میں سے سوائے تاریخ بجنہ کے اور کوئی کام نہیں ہوا پہلی جلد 1970ء کے جلسہ پر بہنوں کے ہاتھوں میں پہنچ چکی ہے۔سینکڑوں نے اس کو پڑھا ہوگا۔اور بہت سی بہنوں کے خطوط بھی موصول ہوئے ہیں۔جو کتاب چھپ جائے۔اس کی قدر کریں خصوصاً اپنی کتاب کی جو لجنہ کے بارے میں ہے وہ بھی آپ کی بزرگ خواتین کی قربانیوں پر مشتمل ہے اس کے پڑھنے کے ساتھ ہی آپ کے اندر یہ جذبہ بھی پیدا ہوگا کہ ہم سے پہلی خواتین نے اتنی عظیم الشان اور شاندار قربانیاں دی ہیں ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلیں۔تاریخ لجنہ جلد دوم لکھی جاچکی ہے اور عنقریب کا تب کے حوالے کی جائے گی۔انشاء اللہ۔۔۔۔جلسہ سالانہ پر آپ کے ہاتھ میں ہوگی جو ستمبر 1947ء سے دسمبر 1958ء کے حالت پر مشتمل ہوگی اور آئندہ سال 1959ء سے 1972 تک تیسری جلد شروع کی جائے گی۔اس لئے میں توجہ دلاؤں گی اپنی بہنوں کو کہ یہ تحریک صرف اور صرف لجنہ کی تحریک ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے مالوں میں برکت دے یہ درست ہے کہ چندوں کے لحاظ سے ہماری جماعت قربانی دینے والی جماعت ہے ہر چندہ میں آپ نے حصہ لیا ہے خواہ وہ جماعتی چندے ہوں یا جن کی تحریک حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمائی ہے۔آپ نے حصہ لینا ہے۔لیکن اس تحریک کو کامیاب بنانا آپ کا فرض ہے جو خود آپ کی اپنی لجنہ کی تحریک ہے۔کیونکہ ہم نے مردوں سے تو چندہ نہیں لینا بہر حال عورتوں سے لیتا ہے اور اس کو پورا کرنا ہے۔اور اس کی طرف اس سال میں خصوصی توجہ دلاتی ہوں۔سائنس بلاک کا چندہ بھی چار سال سے شروع ہے۔سائنس بلاک کی عمارت مکمل ہو چکی ہے۔عنقریب ہم انشاء اللہ اس کی عمارت کا افتتاح کر رہے ہیں۔کلاسیں شروع ہو چکی ہیں۔پڑھائی ہورہی ہے۔اس کی رقم 75 ہزار لجنہ کے ذمہ تھی۔75 ہزار انجمن کے ذمہ رقم ہم نے قرض لے کر ادا کر دی ہے۔ابھی تک بہنوں نے 60 ہزار روپے ادا کئے ہیں اس کی طرف بھی توجہ دلاؤں گی اس کے لئے یہ تجویز تھی کہ آپ یہ چندہ ہر ایک پر نہ ڈالیں بلکہ صرف قابل استطاعت بہنیں جو تین سو یا اس کے لگ بھگ دے سکتی ہیں ان سے لیں اب صرف پندرہ ہزار مزید جمع کرنا ہے۔بہت جلد پورا ہو جانا چاہئے۔لیکن تحریک میں تو ہر بہن حصہ لے یہ ایک بہت بڑی تحریک ہے۔ہر بہن اس میں حصہ لے کوئی بہن یہ نہ کہے کہ ہم اس قربانی سے محروم رہ گئی ہیں۔میں امید کرتی ہوں کہ آپ کی اپنی اور سب کی بھلائی اور لجنہ کی ترقی کی خاطر جو کچھ میں نے بہنوں