خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 601
601 لیکن ایک آدھ لجنہ کے سوا کسی لجنہ نے یہ رپورٹ نہیں دی کہ سال رواں میں ہماری اتنی بچیوں نے کتاب مکمل یاد کی ہے۔اور اس کے نتیجہ میں ہم حضور کی خدمت میں کوئی رپورٹ نہیں پیش کر سکے کہ سال میں کتنی لڑکیاں ہیں جو مکمل یاد کر چکی ہیں اور کتنی لڑکیاں ہیں جنہوں نے اتنی اتنی یاد کی ہے۔اگر تو آپ نے کام ہی کیا نہیں تب تو بہت ہی غفلت والی بات ہے اور اگر آپ نے کام کیا ہے اور رپورٹ نہیں دی تب بھی یہ غفلت کی بات ہے بہر حال جو نمائندگان یہاں آئی ہوئی ہیں اگر ان کے حلقے میں، شہر میں بچیوں نے یہ یاد کی ہیں اور ان کو پنی صحیح تعداد کا علم ہے تو ہمیں تعداد لکھیں کہ اتنی نے مکمل ، اتنی نے نصف یاد کی ہیں۔مکمل یاد کرنے والیوں کو سندات بھجوائی جائیں گی۔دوسری چیز جس کا ناصرات سے تعلق ہے اور آپ سے اس کا ذکر کرنا ضروری ہے کیونکہ تربیت دینے والی تو آپ ہیں اور وہ ہے چندہ وقف جدید مجھے چند دن ہوئے جور پورٹ ملی ہے وہ بڑی مایوس کن ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے پچاس ہزار روپے دفتر اطفال کے سپرد کئے تھے۔50 ہزار وقف جدید کے بچوں کے ذمے تھے لیکن ابھی تک اس میں بھی ربوہ اور لاہور کے سوا باقیوں کا چندہ خاصا کم ہے بعض جگہ خاصی تعداد نا صرات کی ہے لیکن ایک روپے چندہ آیا ہوا ہے سارے سال کا۔کہیں سے صرف دور و پلے آیا ہوا ہے چار یا چھ روپے آئے ہوئے ہیں حالانکہ اس سے زیادہ تو بچیاں چھوٹی چھوٹی چیزوں پر خرچ کر دیتی ہیں بہر حال اس چندہ کی طرف میں خصوصیت سے توجہ دلاتی ہوں کہ اپنے آقا کی آواز پر لبیک کرنا تو ہمارا سب سے اولین فرض ہے اس کے بعد میں لجنات کی ان تحریکات کو جو کئی سال سے شروع ہیں آپ کے سامنے پھر ایک دفعہ دہرانے پر مجبور ہوں کہ آپ سوچ کے اور کوئی اچھی سکیم بنا کر شورٹی میں لے آئیں۔1968ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر میں نے آپ کے سامنے تحریک خاص کی تحریک تھی جس کو از راہ شفقت حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے منظوری عطا فرما کر پیش کرنے کی اجازت دی تھی۔میرا اندازہ تھا کہ 1972ء تک جب ہماری لجنہ پر پچاس سال گذر جائیں گے ہم پانچ چھ لاکھ کی رقم جمع کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔1969ءگز را1970ء گزرا اور 1971ء گزر رہا ہے صرف تین مہینے باقی ہیں اکتوبر نومبر اور دسمبر ابھی تک وعدے صرف چار سوا چاریا ساڑھے چار لاکھ کے ہوئے ہیں اور وصولی ایک لاکھ ستانوے ہزار۔اگر تین سال میں ہم نے صرف ایک لاکھ ستانوے ہزار جمع کئے ہیں تو آپ خود ہی اندازہ لگالیں کہ رقم پوری کرنے میں کتنا وقت لگے گا۔جو لطف جلدی کام کرنے میں آتا ہے وہ سالہا سال اگر کرتے رہیں تو اس سے وہ لطف جاتا رہتا