خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 589
589 خلاف ہو، حدیث کے خلاف ہو، جماعت کی روایات اور وقار کے منافی ہو تو بچوں پر آپ کی نصیحت کا کیا اثر ہوگا۔اس لئے اپنی اصلاح کیجئے۔بچوں کی اصلاح کرنی آپ کے لئے آسان ہو جائے گی۔اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ کو بھی توفیق عطا فرمائے۔چندہ سائنس بلاک حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ایدہ اللہ نے جامعہ نصرت میں سائنس بلاک کی تعمیر کی منظوری اس شرط پر عطا فرمائی تھی کہ اس کی تعمیر جو خرچ آئے (جس کا اندازہ ڈیرھ لاکھ روپے تھا ) اس کا نصف خرج لجنہ اماءاللہ برداشت کرے۔تین سال گزرنے پر ابھی تک 29500 روپے جمع ہوئے ہیں۔اس وقت تک لجنہ اماءاللہ 36 ہزار روپے ادا کر چکی ہے اور نظارت تعلیم کی طرف سے مزید ساڑھے بارہ ہزار کا مطالبہ ہے جو اجتماع کے بعد ادا کیا جائے گا۔تعمیر کا کام سرعت سے جاری ہے۔اس وقت تک صرف 32 خواتین نے تین سو یا اس سے زائد رقم ادا کی ہے۔ان کے نام عارضی طور پر بلاک پر لکھوا دیئے گئے ہیں۔آپ سب ان خواتین کے لئے دعا کریں جنہوں نے بلاک کی تعمیر میں حصہ لیا۔وہ نام آپ جا کر دیکھ سکتیں ہیں۔مستقل طور پر جب عمارت بن جائے گی تو کندہ ہوں گے۔آپ سے میری درخواست ہے کہ لازمی چندے تو ہر صورت میں مقدم ہیں۔اسی طرح وہ چندہ جات جن کی تحریک حضرت خلیفہ اسیح ایدہ اللہ نے فرمائی ہے۔اس کے بعد لجنہ اماءاللہ کے چندوں میں سے سب سے زیادہ توجہ اس چندہ کی طرف دیں۔میری خواہش ہے کہ جس کے لئے آپ کی کوشش اور تعاون کی ضرورت ہے کہ جلسہ سالانہ تک سائنس بلاک کا کچھتر ہزار کا وعدہ پورا ہو جائے۔آپ نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔تین ماہ میں ساڑھے پینتالیس ہزار روپے جمع کرنا کوئی مشکل نہیں۔یہ چندہ مکمل ہو جائے تو پھر ہم نے چندہ تحریک خاص کی طرف اپنی توجہ منتقل کرنی ہوگی۔زیادہ سے زیادہ تعداد میں بہنوں سے تین سو روپے لینے کی کوشش کریں۔اس ادارہ میں تعلیم حاصل کرنے والی بچیاں ہمیشہ آپ کے لئے دعائیں کریں گی۔تعلیمی اداروں پر خرچ کرنا تو ایک مستقل صدقہ جاریہ ہے۔پہلی طالبات نکلتی جائیں گی نئی آتی رہیں گی اور ہر سائنس میں داخلہ لینے والی طالبہ کا دل آپ کے لئے تشکر کے جذبات سے پر ہوگا۔میں ان بہنوں کی بہت ہی ممنوں ہوں گی جو اجتماع کے موقع پر اپنا وعدہ لکھوا جا ئیں اور جلد ادا کر دیں یا نقد ہی ادا کر جائیں۔تحریک خاص اور اس کے مقاصد لجنہ اماءاللہ کی دوسری اہم تحریک جو عاجزہ نے جلسہ سالانہ 68 ء کے موقع پر اپنی بہنوں کے سامنے