خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 586 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 586

586 لئے اپنا سب کچھ قربان کر دینے والی ہو۔جتنی مضبوط بنیاد ہوگی اتنی ہی پائیداد اور مضبوط عمارت اس پر تعمیر ہوگی۔اس لئے لجنہ اماء اللہ کی عہدیداران کی سب سے بڑی ذمہ داری اور سب سے اہم کام بچیوں کی دینی تعلیم اور تربیت ہے۔سب سے اہم شعبہ ناصرات کا ہے۔لجنہ اماء اللہ کی عہدیداروں کی سب سے زیادہ توجہ اس شعبہ کی طرف ہونی چاہئے۔تا آج کی بچیاں کل کی دیندار مائیں اور دین کی خاطر قربانی دینے والی مستورات بن سکیں۔ابھی تک اس شعبہ کی طرف کما حقہ توجہ نہیں دی جاسکی۔ہر جگہ جہاں لجنہ اماءاللہ کا قیام ہو چکا ہے۔لازماً احمدی بچیاں بھی ہوں گی لیکن ہر جگہ ناصرات الاحمدیہ کا قیام ابھی تک نہیں ہوا۔292 چندہ دہندہ لجنات کے مقابل پر 65 مجالس ناصرات کی طرف سے چندہ آیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی تک ناصرات قائم نہیں ہوئی۔سورہ بقرہ کی سترہ آیات گزشتہ سال اجتماع کے موقع پر حضرت خلیفہ مسیح ید اللہ تعالی نصرہ العزیز نے ناصرات کو سورۃ بقرہ کی سترہ آیات حفظ کرنے کا ارشاد فرمایا تھا۔ایک سال میں صرف 2963 ناصرات کی طرف سے سورۃ بقرہ کی سترہ آیات حفظ کرنے کی اطلاع ملی ہے جس میں 1487 ناصرات صرف ربوہ کی ہیں۔گویار بوہ کے علاوہ سارے پاکستان میں سے صرف 1476 ناصرات نے سورہ بقرہ کی سترہ آیات یاد کی ہیں اور یہ تعداد صرف 107 مقامات کی ناصرات کی ہے۔یہ تعداد ہی بتاتی ہے کہ ابھی تک ناصرات کی تنظیم پورے طور پر نہیں کی گئی اور ہر شہر، قصبہ اور گاؤں میں ناصرات کا قیام نہیں ہوا۔جب تک ہر جگہ ناصرات قائم نہیں ہو جاتی اور لجنہ اماءاللہ کے ذریعہ ان کی صحیح تربیت اور دینی تعلیم کی کوشش نہیں کی جاتی ہماری عمارت کی بنیاد کھو کھلی رہے گی۔سورہ بقرہ کی ستر ہ آیات حفظ کرنے کے علاوہ حضرت خلیفہ آسیح الثالث ایدہ اللہ نے ناصرات کو ہدایت فرمائی تھی کہ اطفال اور ناصرات کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دلائل کی کتاب بطور متن لکھوانے کے لئے حضور نے خدام الاحمدیہ کو ارشاد فرمایا ہے۔جو آئندہ سال آپ کے پروگرام میں رکھی جائے گی۔سووہ کتاب شائع ہوگئی ہے۔نگران ناصرات کتاب خرید کر لے جائیں۔آئندہ سال کا نصاب یہی ہوگا۔معیار اول کے لئے سو فیصدی حفظ کرنا۔باقی دو معیاروں کے لئے ان کی عمر کے مطابق۔آج اگر بعض عورتوں کی طرف سے بے پردگی کی شکایتیں ملتی ہیں یا ایسی باتوں کی جو نظام سلسلہ اور اس کی روایات کے خلاف ہیں تو