خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 582 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 582

582 افتتاحی خطاب سالانہ اجتماع 1970ء خلیفہ وقت کی کامل اطاعت اور اس کی تحریکات کو کامیاب بنانا اور اپنی اولاد کی صحیح تربیت کرنا ہم سب کا فرض ہے نمائندگان لجنات اما ء اللہ ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میں تمام خواتین ربوہ اور لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی طرف سے آپ کو اھلا و سهلا و مرحبا کا تحفہ پیش کرتی ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کا مرکز میں آنا مبارک فرمائے اور جس مقصد کے پیش نظر آپ مرکز میں آئی ہیں اس مقصد کو حاصل کرنے میں اللہ تعالیٰ آپ کی کامیاب فرمائے۔ان تین دنوں میں ہر لمحہ آپ کے پیش نظر یہ امر رہنا چاہئے کہ آپ میں سے ہر ایک کسی لجنہ کی نمائندہ بن کر آتی ہیں اس لئے پروگراموں سے پورا پورا فائدہ اٹھانا، ہدایات کو سننا اور خصوصاً ان ہدایات کو جو ہمارے آقا حضرت خلیفہ اسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز آپ کو دیں گے توجہ سے سننا ، ان کو نوٹ کرنا اور پھر یہاں سے واپس جا کر فوری طور پر اپنی اپنی لجنہ کی مبرات سے ان پر عمل کروانا آپ کا اولین فرض ہے۔لجنہ اماءاللہ کے چار بنیادی مقاصد حضرت مصلح موعود نے 1922ء میں جب عورتوں کی ترقی کی خاطر لجنہ اماءاللہ کی بنیادرکھی تو جنہ اماءاللہ کے جو مقاصد اپنی قلم سے تحریر فرمائے ان میں سے چار مقاصد در اصل بنیادی حیثیت رکھتے ہیں باقی سب ان کی تفصیل میں آجاتے ہیں۔حضرت مصلح موعود نے بیان فرمایا۔1۔اس امر کی ضرورت ہے کہ جماعت میں وحدت کی روح قائم رکھنے کے لئے جو بھی خلیفہ وقت ہو اس کی تیار کردہ سکیم کے مطابق اس کی ترقی کو مد نظر رکھ کر تمام کا روائیاں ہوں۔(الازھار لذوات الخمار صفحہ 53) 2۔اس امر کی ضرورت ہے کہ تم اتحاد جماعت کو بڑھانے کے لئے ایسی ہی کوشاں رہو جیسے کہ ہر مسلمان کا فرض قرآن کریم، آنحضرت ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مقرر فرمایا ہے الله