خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 571 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 571

571 سانپ کے زہر کی طرح انسان میں زہر ہے اس کا تریاق دعا ہے جس کے ذریعہ سے آسمان سے چشمہ جاری ہوتا ہے جو دعا سے غافل ہے وہ مارا گیا، ایک دن اور رات جس کی دعا سے خالی ہے وہ شیطان سے قریب ہوا۔ہر روز دیکھنا چاہئے کہ جوحق دعاؤں کا تھا وہ ادا کیا ہے کہ نہیں۔“ لملفوظات جلد سوم صفحه 591 ہماری جماعت کی خواتین کو دعاؤں پر بہت زور دینا چاہئے۔اور اپنے بچوں میں بھی بچپن سے ہی دعا کی عادت ڈالنی چاہیے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔میں اپنی جماعت کے سب لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ یہ دن بہت نازک ہیں خدا سے ہراساں وتر ساں رہو۔ایسا نہ ہو کہ سب کیا ہوا برباد ہو جائے۔اگر تم دوسرے لوگوں کی طرح بنو گے تو خدا تم میں اور ان میں کچھ فرق نہ کرے گا۔اور اگر تم خود اپنے اندر نمایاں فرق پیدا نہ کرو گے تو پھر خدا تعالیٰ بھی تمہارے لئے کچھ فرق نہ رکھے گا۔عمدہ انسان وہ ہے جو خدا کی مرضی کے مطابق چلے۔ایسا انسان ایک بھی ہو تو اس کی خاطر ضرورت پڑنے پر خدا ساری دنیا کو بھی غرق کر دیتا ہے لیکن اگر ظاہر کچھ اور ہو اور باطن کچھ اور تو ایسا انسان منافق ہے اور منافق کا فر سے بدتر ہے۔سب سے پہلے دلوں کی تطہیر کرو۔مجھے سب سے زیادہ اس بات کا خوف ہے ہم نہ تلوار سے جیت سکتے ہیں اور نہ کسی اور قوت سے ہمارا ہتھیار صرف دعا ہے اور دلوں کی پاکیزگی۔“ (ملفوظات جلد چہارم صفحہ 298-299) اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَعَلَى عَبْدِكَ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ وَبَارِكْ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ۔الفضل 7 فروری 1970ء