خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 508 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 508

508 کرنا۔جب تک انسان اپنے جذبات، اپنی خواہشات اپنے نفس کی گردن پر اپنے ہی ہاتھ سے چھری نہ پھیر دے۔اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے اپنے آپ کو مٹی میں نہ ملا دے وہ صحیح معنوں میں مسلمان کہلانے کا مستحق نہیں۔ہر ارشاد کی تعمیل کرے ہر بات جس سے روکا گیا ہے اس سے رک جائے۔تب پھر یہ ارشاد باری تعالیٰ پورا ہوتا ہے۔لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ کہ ایسے لوگ پھر اللہ تعالیٰ کی رحمت کی چادر میں لپیٹ لئے جاتے ہیں۔اس کے فضلوں کی ان پر بارش ہوتی ہے اور اس کے انعامات کے وہ وارث ٹھہرتے ہیں۔خدا کرے ہم میں سے ہر ایک قرآن مجید کے احکام پر چلنے والی بنے۔ہماری زندگیاں اطاعت الہی اور اطاعت رسول میں بسر ہوں ہم اور ہماری اولادیں اور ان کی اولادیں نسلاً بعد نسل اللہ تعالیٰ کے اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ والے گروہ میں ہی شامل رہیں۔اپنی بچیوں کو میں یہ بھی نصیحت کر دوں گی کہ علم دین سیکھنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ اپنے لئے دُعا بھی کیا کریں کہ خدایا ہمیں دین کا علم اور فہم عطا فرما۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم رَبِّ زِدْنِي عِلْمَ اپڑھا کرتے تھے۔جو کچھ یہاں پڑھا ہے اسے ایک بار کم از کم اپنے گھروں میں جا کر دہرائیں اس نیت کے ساتھ کہ اگلے سال انشاء اللہ آپ پھر مرکز میں پڑھنے کیلئے آئیں گی جو سیکھا ہے وہ دوسروں کو سکھائیں کہ یہی اصل مقصد یہاں آنے کا تھا۔قرآن مجید کی صحیح تلاوت کی روزانہ مشق کریں۔اصول آپ کو سکھا دیئے گئے ہیں مشق کرنا آپ کا کام ہے۔اور یہ خیال دل سے نکال دیں کہ قرآن سیکھنا مشکل ہے جیسا کہ کئی طالبات کو میں نے کہتے سنا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَلَقَدْ يَسْرُنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ (سورة القمر : 33) ہم نے قرآن کریم کو عزت اور شرف حاصل کرنے کیلئے آسان کر دیا ہے۔پس کوئی ہے جو اس پر عمل کرنے کے نتیجہ میں عزت و شرف حاصل کرے۔اللہ تعالیٰ نے خلافت کے عظیم الشان انعام کے نتیجہ میں آپ کیلئے قرآن مجید سیکھنے کے سامان مہیا کر دیئے ہیں۔سیکھنا اور ان پر عمل کرنا آپ کا کام ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو تو فیق عطا کرے۔آمین۔(الفضل 21 اگست 1968ء)