خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 499 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 499

499 کے پھندوں میں اس لئے جکڑے ہوئے ہیں کہ ان کو احکام قرآنیہ کاعلم نہیں وہ اپنے رب کا حکم سن کر ان بُرائیوں کو چھوڑ کر اپنے رب کے فرمان پر چلنے لگیں۔پس یہ غرض تھی آپ کے یہاں آنے اور پڑھنے کی۔خدا کرے کہ آپ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کو پورا کرنے والیاں نہیں۔اور جن جواہرات سے آپ نے یہاں جھولیاں بھری ہیں وہ فراخدلی کیساتھ اپنی ہمجولیوں میں تقسیم کر سکیں۔قرآن جواہرات کی تھیلی ہے اور لوگ اس سے بے خبر ہیں۔“ (ملفوظات جلد اوّل صفحہ 542) ان جواہرات کی اطلاع دُنیا تک پہنچانا آپ کا کام ہے۔جو آیت میں نے تقریر کے شروع میں تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی عظمت کو بیان فرماتے ہوئے اس پر عمل کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔پانچ نہایت اہم باتیں اس آیت میں بیان فرمائی گئیں ہیں۔اول :- هذا كتاب"۔یہ بڑی عظمت و شان والی کتاب ہے۔عربی میں تنوین عظمت کو بیان کرنے کیلئے بھی آتی ہے۔قرآن معمولی کتاب نہیں بڑی عظمت والی بڑی شان والی کامل کتاب ہے۔اس کی عظمت اور شان کی دلیل یہ ہے کہ انزَلْنَاهُ اس کے اتارنے والے ہم ہیں۔ظاہر ہے کہ وہ رب العالمين جو ازل سے اپنے بندوں کی ہر قسم کی ضروتوں کو پورا کرتا چلا آیا ہے ان کے روحانی قومی کی تکمیل کے لئے اس نے ایک کامل کتاب نازل فرمائی۔قرآن مجید کے علاوہ کسی اور الہامی کتاب نے یہ دعوی اس تحدی کے ساتھ نہیں کیا جو قرآن مجید نے کیا ہے۔اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے کہ اس کتاب کو اتارنے والے ہم ہیں۔اس میں کسی انسانی ہاتھ کا دخل نہیں۔اسی مضمون کو دوسری جگہ یوں فرمایا ہے:۔إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَوَانًا لَهُ لَحَافِظُونَ۔(سورة الحجر : 10) کہ ہم نے یہ ذکر اتارا ہے اور ہم خود اس کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔چنانچہ آج دشمنانِ اسلام بھی اس بات کا اقرار کرنے پر مجبور ہیں کہ ظاہری اور معنوی دونوں طور پر قرآن مجید کی جس طرح حفاظت ہوئی ہے۔اس کا مقابلہ کوئی اور کتاب نہیں کر سکتی۔انزلناہ کے الفاظ ایک ایسے انسان کو جو اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتا ہے مجبور کرتے ہیں کہ قرآن مجید سے بیحد محبت رکھے کہ یہ اس کی کتاب ہے، اسے بار بار پڑھے صحیح پڑھے بعینہ اسی طرح جس طرح اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا ہے۔آجکل بچیوں میں آٹوگراف رکھنے کا بیحد شوق پایا جاتا ہے اپنی دوستوں یا بزرگوں کی چند تحریروں یا دستخطوں کو وہ سینے سے لگائے پھرتی ہیں۔بار بار پڑھتی ہیں ایک دوسرے کو دکھاتی ہیں لیکن خدا کی کتاب اور اس کا جو پیغام آپ کے نام ہے اس کو پڑھنے صحیح پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی طرف توجہ نہیں۔