خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 410 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 410

410 پر چلانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت موعود آخر الزمان کو مبعوث فرمایا۔آپ نے پھر سے محمدی شریعت کا قیام فرمایا اور دنیا کو تعلیم دیکہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرناہی انسان کی زندگی کا مقصد اور نصب العین ہے اور اللہ تعالیٰ کے خوش کرنے کا ایک ہی طریق ہے کہ آنحضرت ﷺ کی کامل فرمانبرداری کی جائے۔وظیفہ کے متعلق کسی کے سوال کرنے پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:۔وظیفوں کے ہم قائل نہیں۔یہ سب منتر جنتر ہیں جو ہمارے ملک کے جوگی ہندوسنیاسی کرتے ہیں جو شیطان کی غلامی میں پڑے ہوئے ہیں۔البتہ دعا کرنی چاہئے خواہ اپنی ہی زبان میں ہو بچے اضطراب اور سچی تڑپ سے جناب الہی میں گداز ہوا ہو ایسا کہ وہ قادر الحی القیوم کو دیکھ رہا ہے۔جب یہ حالت ہوگی تو گناہ پر دلیری نہ کرے گا۔“ ملفوظات جلد سوم صفحہ 323 پھر حضور فرماتے ہیں:۔بندوں پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو انعامات واکرامات ہوتے ہیں وہ محض اللہ پاک کے فضل و کرم سے ہی ہوتے ہیں۔پیروں فقیروں، صوفیوں، گدی نشینوں کے خود تراشیدہ اور وظائف طریق رسومات سب فضول بدعات ہیں جو ہرگز ہرگز ماننے کے قابل نہیں انسان کو چاہئے کہ سب کچھ خدا تعالیٰ سے طلب کرے۔“ ملفوظات جلد سوم صفحہ 322 قاضی ظہور الدین صاحب اکمل مرحوم نے سوال کیا کہ محرم کی دسویں کو جو شربت و چاول وغیرہ تقسیم کرتے ہیں اگر یہ اللہ بہ نیت ایصال ثواب ہو تو اس کے متعلق حضور کا کیا ارشاد ہے؟ حضور نے فرمایا:۔ایسے کاموں کے لئے دن اور وقت مقرر کر دینا ایک رسم و بدعت ہے اور آہستہ آہستہ ایسی رسمیں شرک کی طرف لے جاتی ہیں۔پس اس سے پر ہیز کرنا چاہئے کیونکہ ایسی رسموں کا انجام اچھا نہیں۔ابتداء میں اسی خیال سے ہو مگر اب تو اس نے شرک اور غیر اللہ کے نام کا رنگ اختیار کر لیا ہے اس لئے ہم اسے ناجائز قرار دیتے ہیں جب تک ایسی رسوم کا قلع قمع نہ ہو عقائد باطلہ دور نہیں ہوتے۔ملفوظات جلد پیم سحر 16 کسی نے حضور سے نصف شعبان کی نسبت سوال کیا۔آپ نے فرمایا:۔یہ رسوم حلوا و غیرہ سب بدعات ہیں۔ملفوظات جلد پنجم صفحہ 297 " ایک شخص نے آپ کے سامنے سوال پیش کیا کہ محرم پر جولوگ تابوت بناتے ہیں اور محفل کرتے ہیں 66 اس میں شامل ہونا کیسا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ: ” گناہ ہے ملفوظات جلد پنجم صفحہ 169