خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 23 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 23

23 قطرہ گرا اللہ تعالیٰ نے ایک ایک قطرے کی بجائے ایک ایک مضبوط جماعت احمدیوں کی پیدا کر دی۔دنیا نے تبلیغ بند کرنی چاہی خدا نے خود تبلیغ کروائی۔یہاں تک کہ دنیا کو پھر ایک بار اعتراف کرنا پڑا کہ ” خدا کا سایہ اس کے سر پر ہے اور ہم خدا کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔بعض لوگوں نے جب یہ دیکھا کہ جماعت کی تنظیم کو ہم نہیں توڑ سکتے تو انہوں نے چاہا کہ جماعت کے سپہ سالار کو ختم کرنے کی کوشش کرو۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ایک شخص نے 10 مارچ 1954ء کو آپ کی جان پر حملہ کیا۔اس نیت سے کہ میں ختم کر کے رکھ دوں گا۔مگر اللہ تعالیٰ نے اس واقعہ کو بھی جماعت کی طاقت اور عظمت کا موجب بنا دیا۔کیونکہ مصلح موعود کو پیشگوئی میں فضل عمر بھی کہا گیا تھا۔کیسے ممکن تھا کہ حضرت عمر پر حملہ ہوتا اور فضل عمر پر نہ ہوتا۔خدا تعالیٰ نے مشابہت ما پوری کر دی اور چونکہ فضل عمر کہا تھا اس لئے حضرت عمر پر فوقیت یہ دی کہ حضرت عمرؓ تو شہید ہو گئے تھے مگر فضل عمر کو خدا تعالیٰ نے بچالیا۔اس واقعہ نے جہاں جماعت کے ایمان کو زیادہ کیا وہاں دنیا پر بھی حجت تمام کر دی کہ مصلح موعود کی پیدائش کو اسلام کی ترقی اور اسلام کے غلبہ کے ساتھ وابستہ کیا گیا تھا۔یہ حقیقت ہے کہ اب اسلام کا غلبہ مصلح موعود کے ساتھ وابستہ ہے۔وہی فلاح پائے گا جو احمد بیت کے دامن میں پناہ لے گا۔احمدیت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کی اس سے واضح اور روشن کیا دلیل ہو سکتی ہے کہ آفتاب تو چمک رہا ہے کوئی جان بوجھ کر اپنی آنکھیں بند کرے اور کہے کہ مجھے روشنی نظر نہیں آتی ہے تو ایسے انسان کا علاج تو کسی کے پاس بھی نہیں ہے۔مصباح فروری 1955ء صفحہ 9