خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 384
384 ساری کوشش اور تگ و دو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حاصل کرنے میں ہونی چاہئے۔خواہ وہ شدائد اور مصائب ہی 66 سے حاصل ہو۔یہ رضائے الہی دنیا اور اس کی تمام لذات سے افضل اور بالاتر ہے۔“ ملفوظات جلد چہارم صفحہ 422 423 اس لئے اپنی تربیت کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اپنے نفوس میں تبدیلی کی ضرورت ہے تبلیغ بھی اسی وقت کامیاب ہو سکتی ہے جب ہمارا اپنا نمونہ قال اللہ وقال الرسول کے مطابق ہو۔اس کے لئے سب سے زیادہ ضرورت ہے۔آنحضرت ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اطاعت اور خلافت سے وابستگی کی۔حضرت خلیفہ اسیح کی اطاعت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اطاعت ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اطاعت آنحضرت ﷺ کی اطاعت ہے۔اور یہی محبت الہی کا آسان ترین نسخہ ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے قُلْ إِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران:32) اللہ تعالیٰ ہم سب کو تو فیق عطا فرمائے کہ ہم اپنی زندگیاں آنحضرت کی کامل فرمانبرداری میں بسر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا اور محبت کو حاصل کر سکیں۔آمین اللهم آمین اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد مصباح نومبر 1966ء