خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page iv of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page iv

صغیر مسودہ کا اکثر حصہ مجھ سے ہی املاء کر وایا قرآن مجید پڑھاتے ہوئے اس بات پر زور دیتے تھے کہ خود غور کرنے کی عادت ڈالو صرف و نحو کل آپ نے خود پڑھائی اور ایسے سادہ طریق سے پڑھائی کہ یہ مضمون بھی مشکل ہی نہ لگا تقریر کرنا آپ نے خود سکھایا جب آپ نے مجھ سے جلسہ سالانہ پر تقریر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تو میں نے عرض کیا کہ آپ لکھ دیں میں پڑھ دوں گی فرمایا اس طرح تمہیں کبھی تقریر کرنی نہیں آئیگی۔اس موضوع پر میں تمہارے سامنے تقریر کرتا ہوں تم غور سے سنوضروری حوالہ جات وغیرہ نوٹ کرو پھر انہی کی مدد سے تقریر کرو میں سنوں گا۔(الفضل 25 مارچ 1966 ) فرماتی تھیں کہ شادی کے اگلے دن ہی حضرت مصلح موعود نے کچھ لکھوانے کے لئے قلم دیا اور پھر مجھے قلم تھاہی دیا۔حضرت مصلح موعود کی وفات کے بعد حضرت مرزا ناصر احمد صاحب اور پھر حضرت مرزا طاہر احمد صاحب مسندِ خلافت پر متمکن ہوئے۔دونوں رشتہ میں آپ کے بیٹے تھے لیکن آپ کا ان سے تعلق عجیب فدایت کا رنگ لئے ہوتا ہمحبت کا اظہار انتہائی خادمانہ ہوتا تھا۔دربارِ خلافت کے ہر حکم کو مکمل شرح صدر سے ماننا اور عمل کرنا آپ کا وطیرہ تھا۔آپ کی تقاریر اور تحریرات کے اس بیش بہا خزانہ میں اس کا رنگ بے حد نمایاں ہے۔