خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 356 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 356

356 کی کتب پڑھیں اپنا عملی نمونہ قرآن مجید اور آنحضرت ﷺ کے اسوہ حسنہ کے مطابق بنائیں اور اپنے دائرہ عمل میں تبلیغ کریں تا آپ کے ذریعہ حضرت مسیح موعود کا پیغام ان تمام روحوں تک پہنچ جائے جو صداقت کی متلاشی ہیں۔احمدیت کے متعلق جو غلط فہمیاں ہیں ان کو دور کریں جو لڑکیاں ناظرہ قرآن مجید نہیں جانتیں ان کو جو جانتی ہیں وہ ناظرہ پڑھا ئیں جو تر جمہ جانتی ہیں وہ ان کو جو نہیں جانتیں ترجمہ سکھائیں آپ میں سے جو اسلام کے احکام پر عمل نہیں کرتیں ان کو سمجھانا اور ان سے عمل کروانا محبت اور نرمی کے ساتھ آپ کا فرض ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے کہ آپ میں احمدیت کی ترقی کے لئے ایک عظیم الشان جذبہ قربانی اور خدمت دین کا پیدا ہو جائے یہ نہ سمجھیں کہ آپ ابھی بچیاں ہیں آپ چاہیں تو بہت کچھ کر سکتی ہیں صرف ضرورت ہے اللہ تعالیٰ سے محبت کی اتنی محبت کی کہ اس کے کسی حکم کی خلاف ورزی کرنے سے موت قبول کرنا آپ بہتر سمجھیں۔ضرورت ہے مذہب سے محبت کی ضرورت ہے قرآن سے عشق کی قرآن پڑھنے اور سمجھنے اور پھر اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ہر علم کو قرآن کی روشنی میں سیکھنے کی ضرورت ہے اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہو جانے کی ضرورت ہے رات اور دن تبلیغ کی ضرورت ہے اپنا عملی نمونہ اسلام کے مطابق دکھانے کی۔اگر آپ سب ان سب امور پر چلنے والیاں ہوں تو ہمیں اطمینان حاصل ہو سکتا ہے کہ آپ نے اپنے مقصد زندگی کو مجھ لیا ہے اور آپ احمریت کی خاطر ہر قربانی کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں گی اور کوئی آپ کو شکست نہیں دے سکتا حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے الفاظ آپ کو یاد دلاتی ہوں کہ ہم تو جس طرح بننے کام کئے جاتے ہیں آپ کے وقت میں سلسلہ بدنام نہ ہو الفضل 14 جولائی 1966 ء