خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 355 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 355

355 قرآن کے خلاف ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اولاد کے لئے جو دعا ئیں فرمائی تھیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ نہ آئے ان کے گھر تک رعب دقبال آپ بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روحانی اولاد ہیں آپ کے گھر تک رعب دجال کیوں آئے اسی طرح کشتی نوح میں حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں۔خبر دار!!! تم غیر قوموں کو دیکھ کر ان کی ریس مت کرو کہ انہوں نے دنیا کے منصوبوں میں بہت ترقی کر لی ہے آؤ ہم بھی انہیں کے قدم پر چلیں۔سنو اور سمجھو کہ وہ اس خدا سے سخت بیگا نہ اور غافل ہیں۔جو تمہیں اپنی طرف بلاتا ہے۔روحانی خزائن جلد 20 کشتی نوح ص 23 پس میری بچیو! ہر فیشن اختیار کرتے ہوئے یہ ضرور دیکھ لیا کرو کہ یہ قرآن کے خلاف تو نہیں۔آنحضرت ﷺ کے اسوہ حسنہ کے خلاف تو نہیں یہ اسلامی روح کے منافی تو نہیں؟ ہمارا لباس قرآن کے مطابق ہونا چاہیے۔ہماری تعلیم قرآن کے مطابق ہونی چاہیے۔ہمارا ہر قول اور فعل قرآن کے مطابق ہونا چاہیے تب ہم دوسروں کے لئے نمونہ بن سکتی ہیں۔اگر ہمارا اٹھنا بیٹھنا سونا چلنا پھرنا ہماری تعلیم ہمارا لوگوں سے ملنا جلنا ہر کام قرآن کے مطابق ہو تو لوگ کہیں گئے ہیں تو یہ کا فرمگر ان کا عمل قرآن کے مطابق ہے اگر ہم نے غلبہ حاصل کرنا ہے۔اور ساری دنیا میں احمدیت کی اشاعت کرنی ہے احمدیت کو پھیلانا ہے تو پہلے اپنا نمونہ قرآن کے مطابق ہونا چاہیے آپ میں سے ہر بچی تعلیم یافتہ ہے آپ کے لئے قرآن مجید کو پڑھنا اور اس پر عمل کرنا مشکل نہیں۔حضرت عائشہ کون سی یو نیورسٹی کی پڑھی ہوئی تھیں لیکن آنحضرت ملے نے فرمایا تھا کہ نصف دین عائشہ سے سیکھو انہوں نے قرآن مجید کو سمجھا اس پر غور وتد بر کیا قرآنی معارف حاصل کئے کیونکہ انہوں نے سمجھ لیا تھا کہ اسلام کی ترقی قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کرنے سے ہے آج بھی اس امر کی ضرورت ہے کہ احمدی بچیاں اس یقین پر قائم ہو جائیں کہ احمد بیت کو ضرورت ہے قربانی کرنے والی خواتین اور بچیوں کی جن کے دل خلق خدا کی ہمدردی کے جذبے سے بھرے ہوئے ہوں اور ان کو یہ بھی یقین ہو کہ احمدیت نے بہر حال غلبہ حاصل کرنا ہے اگر ہم کمزوری دکھائیں گے اور اپنے فرض منصبی کو ادا کرنے کی بجائے غفلت اور تساہل سے کام لیں گے تو یہ ترقی رک تو نہیں سکتی ہاں ہماری سستیوں اور کو تاہیوں سے ترقی کا دن دور نہ جاپڑے پس بہت ہی خوف اور فکر کا مقام ہے اس لئے ضروری ہے کہ آپ سب اپنی پوری توجہ کے ساتھ قرآن مجید کا ترجمہ سیکھیں دین کا علم حاصل کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام