خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 282 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 282

282 پس اسلامی تعلیم کے بڑے ستون یہی دو ہیں۔اللہ تعالیٰ سے تعلق اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق سے ہمدردی اور شفقت۔اگلی نسل کی طرف بہت توجہ کی ضرورت ہے۔جتنا جتنا بعد نبوت کے زمانہ سے ہوتا چلا جاتا ہے وہ اخلاق نہیں رہتے۔اپنی اولادوں کی اس رنگ میں تربیت کی جائے کہ ان پر سے دجال کا رعب اٹھ جائے اور اس کی بجائے خدا تعالیٰ اور محمد رسول اللہ ﷺ کی محبت ان کے دلوں میں جاگزیں ہو۔تربیت کا یہ کام صرف مائیں ہی کر سکتی ہیں۔آئندہ نسل کی اصلاح کے لئے اپنی اصلاح ضروری ہے۔اپنی جوان لڑکیوں کی اصلاح ضروری ہے۔جب تک ہمارا عملی نمونہ اسلام کے مطابق نہ ہو ہم کس طرح دعوی کر سکتے ہیں کہ ہم دنیا کا دل جیت لیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔جو لوگ اسلام کی بہتری اور زندگی مغربی دنیا کو قبلہ بنا کر چاہتے ہیں وہ کامیاب نہیں ہو سکتے۔کامیاب وہی لوگ ہوں گے جو قرآن کریم کے ماتحت چلتے ہیں۔قرآن کو چھوڑ کر کامیابی ایک ناممکن اور محال امر ہے اور ایسی کامیابی ایک خیالی امر ہے۔“ (ملفوظات جلد اول ص 409) تاریخ لجنہ جلد سوم صفحہ 218