خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 221 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 221

221 پس میں احمدی بہنوں سے امید رکھتی ہوں کہ وہ اپنی اولاد کو اس رنگ میں تربیت دیں گی کہ جس سے وہ اسلام کے رنگ میں رنگین ہوں۔آپ نے مزید فرمایا کہ میرے دل میں اس بات کی شدید طلب اور تڑپ ہے کہ ہمارے بچے اسلامی تہذیب اسلامی تعلیم اور شعار کا ایسا مکمل نمونہ ہوں کہ دوسرے دیکھنے والے اس کو دیکھ کر رشک کریں اس کے لئے ضرورت ہے ایسی باعمل ماؤں کی جو اپنے بچوں کی نگرانی کرتی رہیں کہ آیا انہوں نے نماز پڑھی۔قرآن کریم کی تلاوت کی سلسلہ کی کتابوں کا مطالعہ کیا اچھے کاموں کی رغبت اور بُرے کاموں سے اجتناب کا جذبہ ان میں پیدا ہوا۔اگر احمدی مائیں ان چند ایک امور کو ذہن نشین کر لیں تو وہ دن دور نہیں کہ اسلام کا جھنڈا دنیا کے کونے کونے میں لہرائے گا اور کسی جگہ بھی شیطان کی حکومت باقی نہ رہے گی کیونکہ ہمارے پاس وہ نسخہ کیمیا ہے جس میں ہدایت اور رہنمائی کی ہر چیز موجود ہے وہ نسخہ قرآن کریم ہے اس شمع کو ہاتھ میں لے کر اٹھے۔تاریکی خود بخود دور ہوتی جائے گی اور روشنی کی فتح آپ کے قدم چومے گی۔از الفضل 4 جنوری 1961ء