خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 198
198 با اخلاق بن سکتے ہیں۔آپ نے فرمایا ہماری جماعت میں دو طبقے ہیں ایک طبقہ غرباء کا ہے اور دوسرا طبقہ وہ ہے جو کھاتے پیتے ہیں اور اس بات کی حیثیت رکھتے ہیں کہ اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوائیں۔اور یہ لوگ زیادہ تر اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم پر زور دیتے ہیں ان لوگوں کو چاہیے کہ زیادہ توجہ دینی تعلیم کی طرف دیں۔اور خاص کر لڑکیوں کی دینی تعلیم کی طرف توجہ دیں کیونکہ ان ہی بچیوں سے آئندہ نسل ہوگی۔خلافت ایک انعام ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو نوازا ہے اور اگر آپ اس انعام کی قدر کریں گے۔تو وہ آپ کو اس سے اور زیادہ نوازتا چلا جائے گا اور اگر آپ اس کی ناشکری کریں گے تو محروم کر دیئے جائیں گے۔آخر میں آپ نے فرمایا بچوں کے اندر خلافت اور نظام خلافت کے ساتھ وابستگی پیدا کریں۔اور ایسا تعلق پیدا کریں کہ خواہ شیطان ان پر کسی بھی طرف سے حملہ آور ہو۔ان کے قدم نہ لڑکھڑائیں۔از الفضل 14 جنوری 1958ء