خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 189
189 اس غرض کے لئے ان کی ایک کمیٹی بنائی گئی جس کا اجلاس ہر جمعرات کو ہوتا ہے۔طالبات میں جھجک دور کرنے کے لئے اس کی صدر اور سیکرٹری طالبات میں سے ہی چنی جاتی ہیں۔اجلاس کی ساری کارروائی ان کی صدر ہی کرواتی ہیں۔سال گزشتہ میں صدرامتہ القدوس بیگم صاحبہ اور نائب صدرسیده بشری بیگم صاحبہ سیکرٹری رقیہ شمیم اور نائب سیکرٹری صدیقہ۔اس کمیٹی کے اجلاسوں میں طالبات نے مختلف موضوعات پر مضامین پڑھے اور تقریریں کیں۔ایک انعامی مقابلہ ہوا جس کا موضوع تھا ”ازدواجی زندگی کی الجھنوں کا حل اس پر مختلف طالبات نے تقریریں کیں۔جس میں اول منظور النساء قرار دی گئی۔جن کو آج انعام دیا جائے گا۔تجویز تھی کہ علماء کے لیکچر ز طالبات کی میٹنگ میں کروائے جائیں۔لیکن افسوس بعض مجبوریوں کی وجہ سے اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔اب امسال انشاء اللہ لیکچروں کا پروگرام شروع کیا جائے گا۔تقریر کی مشق کروانے کے لئے اب یہ اصول بنا دیا گیا ہے کہ آئندہ کی میٹنگ میں کسی لڑکی کو لکھا ہوا مضمون پڑھنے کی قطعی اجازت نہ ہوگی۔ہر اجلاس میں تقریریں بھی ہوا کریں گی اور جس لڑکی کی تقریر بہترین ہوگی۔کپ اس کو دے دیا جائے گا۔اسی طرح ہر دفعہ بہترین تقریر کرنے والی کو دیا جاتا رہے گا اور سال کے اختتام پر جس لڑکی نے زیادہ دفعہ حاصل کیا تھا۔اس کو دیدیا جائے گا۔اور نیا کپ منگوالیا جائے گا نیز فی البدیہ تقریر کرنے کی مشق بھی کروائی جاتی ہے۔لائبريري : طالبات کے علم میں اضافہ کرنے کے لئے اور کورس کے علاوہ کتب پڑھنے کا شوق پیدا کرنے کے لئے لائبریری بھی ہے۔جس میں سلسلہ کی کتب کے علاوہ ہر مضمون کی کتب موجود ہیں۔شام سے عربی کی آسان آسان کتب بھی منگوائی گئی ہیں تا کہ طالبات کی عربی لیاقت بڑھے۔اس وقت لائبریری میں روزانہ اخبارات اور رسائل بھی آتے ہیں تا کہ روزانہ کی ضروری خبروں سے واقفیت ہو۔جو اخبارات اور رسائل آتے ہیں ان کے نام سیر ہیں۔الفضل مصباح الحکم۔الصلح۔سول اینڈ ملٹری گزٹ۔ماہ نو عصمت کھیلیں:۔جس طرح روح کی غذا کے لئے علم نہایت ضروری چیز ہے۔اسی طرح جسم کی طاقت اور نشو و نما کے لئے کھیلیں اور ورزش ضروری چیز ہے۔میدان نہ ہونے کی وجہ سے طالبات میں زیادہ کھیلیں رائج نہ کی جا