خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 182 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 182

182 ملتان شہر چھاؤنی بدو ملی - چک 565 - چک 644 - چک نمبر 88۔اور حمہ۔گولیکی۔نکانہ صاحب۔اسماعیلہ۔کھاریاں اور حافظ آباد کی لبنات اپنے وعدہ جات پورے کر چکی ہیں۔بلکہ بعض لجنات نے اپنے وعدہ جات سے زائد ہی چندہ دیا۔ربوہ کی لجنہ نے ابھی اس طرف بہت کم توجہ دی ہے حالانکہ لائبریری سے فائدہ ربوہ کی مستورات نے اٹھانا ہے۔بیرونی لجنات کی ممبرات تو بہت کم فائدہ اس سے اٹھا سکتی ہیں۔پس بہنوں کو چاہیے کہ جلد از جلد اس چندہ کی ادائیگی کی طرف توجہ کریں۔جو چندہ اس وقت تک موصول ہو چکا ہے۔اس سے لائبریری قائم کر دی گئی ہے۔اور اس وقت لائبریری میں چار سو دو کتب موجود ہیں اور مزید کتب منگوائی جارہی ہیں۔امید ہے کہ بہنیں اس لائبریری سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں گی۔تا یہ تھا سا پودا جلد از جلد پروان چڑھ کر ایک تناور درخت بنے جس کے سائے سے آنیوالی قومیں فائدہ اٹھائیں۔( تقریر کے بعد دعا کے ذریعہ لائبریری کا افتتاح کیا گیا اور پندرہ بہنوں نے اسی وقت ممبری کے لئے مصباح دسمبر 1950 ء ما نام لکھوائے۔)