خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 170
170 ایک شاندار کارنامہ سرانجام دیا۔خدا کرے کہ بقیہ جلدیں بھی جلد مکمل کرسکیں۔اس زمانہ کے حالات جو اپنی نظروں کے سامنے گذرے ہیں پڑھتے پڑھتے بسا اوقات یہ احساس ہوتا ہے کہ تشنہ رہ گئے ابھی یہاں اور لکھا جانا تھا۔لیکن مورخ تو آخر وہی کچھ لکھ سکتا ہے جو واقعات اخباروں میں ریکارڈ ہو گئے۔لیکن جس کے سامنے کوئی واقعہ گذرا ہو اور یا د باقی ہو (اس کے ) احساسات اور ہی ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنی بے حد رحمتیں فرمائے اس مرد مجاہد کی روح پر جس کے آہنی عزم کو زمانہ کے مصائب اور شدا ئد شکست نہ دے سکے اور دے بھی کیسے سکتے تھے اس کی تو پیدائش سے بھی قبل اس کی اولوالعزمی کی خبر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دی جا چکی تھی۔تاریخ احمدیت جلد 11 اس کی اولوالعزمی کی ایک خوبصورت تصویر ہے۔جزاکم اللہ۔الفضل 21 مارچ 1971ء