خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 160
160 لحاظ سے مناسب شریعت نازل کی۔شریعت کی تکمیل تدریجاً ہوئی اور جب قرآن مجید نازل فرمایا تو پہلی سب شریعتوں کو منسوخ کر دیا کیونکہ کامل شریعت کے بعد ان کی ضرورت باقی نہ رہی تھی۔پہلی کتب اور شریعتیں در حقیقت قرآن مجید کی تعلیم کا ہی ایک حصہ تھیں جب مکمل شریعت نازل ہوگئی تو پھر کسی الگ حصہ کا باقی رکھنا ضروری نہ رہا۔قرآن مجید کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي۔(المائدة: 4) یعنی قرآن مجید کے نزول کے ساتھ خدا تعالیٰ نے امت محمدیہ پر اپنی نعمت کو مکمل صورت میں نازل فرما دیا کسی قسم کی کمی باقی نہ رہی کوئی الجھن نہ رہی۔جس کا حل ہمیشہ کیلئے قرآن کی صورت میں دنیا کے سامنے رکھا نہ ہو گو یہ ایک جامع ہدایت نامہ امت مسلمہ کو عطا کر دیا گیا اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے:۔مَا نَنْسَخُ مِنْ آيَةٍ اَوْنُنَسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْمِثْلِهَا ﴿البقرة : 107 یعنی جس تعلیم یا قانون کو ہم منسوخ کریں یا بھلا دیں تو ویسی ہی تعلیم دوبارہ نازل کر دیتے ہیں یا اس سے بہتر لے آتے ہیں اس آیت میں یہی بتایا گیا ہے کہ جو دائمی صداقتیں پہلی کتابوں میں موجود تھیں اصولی طور پر وہ سب قرآن مجید میں موجود ہیں۔اور پہلی کتب کی جس تعلیم کو منسوخ قرار دیا گیا اس سے اعلیٰ تعلیم ان میں موجود ہے پہلی کتب کی تعلیمیں کامل نہیں تھیں کامل تعلیم وہی کہلا سکتی ہے جو انسانی قوی کی پوری مربی ہو۔صرف ایک ہی پہلو پر زور نہ ہو۔مذہب کے دو ہی پہلو ہیں۔اللہ تعالیٰ کے متعلق تعلیم دوسرے انسانی نفس اور انسانی حقوق کے متعلق تعلیم ، بچے مذہب کو شناخت کرنے کیلئے یہی دیکھنا ضروری ہے۔قرآن مجید اور کا ترجمہ سیکھنا چاہئے یادر ہے کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لا يَمَسُّة إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : 80) قرآن پر غور وتدبر کرنے اور اس کے معارف سے آگاہ ہونے کیلئے خود پاک ہونے کی ضرورت ہے دل پاک ہو خیالات پاک ہوں تب قرآن مجید کی گہرائیوں میں غوطہ لگانے کے قابل ہوسکتا ہے اور اس کے حقائق سے حصہ پاسکتا ہے۔قرآن مجید کا معجزہ سب سے بڑا معجزہ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمایا گیا جس نے دنیا میں ایک انقلاب عظیم بر پا کر دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ اپنی کتاب ازالہ اوہام میں تحریر فرماتے ہیں:۔جاننا چاہئے کہ کھلا کھلا اعجاز قرآن شریف کا جو ہر ایک قوم اور ہر ایک اہل زبان پر روشن ہوسکتا ہے