خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 144 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 144

144 نبھانے کی کوشش کریں۔“ پس میری بہنو اور بچیو لبیک کہو امام وقت کی آواز پر لبیک کہو حضرت مصلح موعود کی قائم کردہ تحریک پر اور نام لکھا ؤ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پہنچ ہزاری فوج میں تاکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ پر رحمتیں نازل ہوں۔اور آپ کی قربانیوں کو قبول فرماتے ہوئے اللہ تعالیٰ اسلام کی فتح کے دن ہماری زندگیوں میں ہی لے آئے۔آمین لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 8 اگست سے پندرہ اگست تک ہفتہ تحریک جدید منایا جائے تمام عہدیداران لجنات اس ہفتہ میں اپنے اپنے شہر کی تمام احمدی مستورات کا جائزہ لیں کہ الف کتنی بہنیں اب تک تحریک جدید میں شامل ہیں۔جو شامل ہو چکی ہیں ان سے وعدہ جات کی وصولی کا انتظام کریں۔ج جو بہنیں ابھی تک تحریک جدید میں شامل نہیں ان تک یہ تحریک پہنچائیں اور ان۔وعدہ جات لے کر دفتر تحریک جدید یا سیکرٹری تحریک جدید مقامی کو پہنچا دیں۔عہدیداران اس سلسلہ میں یا درکھیں کہ تحریک جدید کا چندہ صدرانجمن کی رسید بکوں سے ہی لیا جائے جو مقامی سیکرٹری مال سے حاصل کی جائیں اور چندہ وصول کرنے کے بعد ان کو ہی واپس دی جائیں۔مصباح اگست 1967 ء