خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 137
137 ماؤں سے کہنا کہ تم بچوں کو توجہ دلاؤ۔جب حضور نے تحریک جدید شروع کی تو شروع میں تحریک جدید کا اعلان صرف تین سال کے لئے فرمایا تھا۔لوگوں نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر قربانی دی تھی۔تین سال کے بعد آپ نے اسے دس سال کے لئے بڑھا دیا اور فرمایا کہ اگر کوئی چاہے تو تیسرے سال کے وعدہ سے چوتھے سال کا وعدہ کم کر سکتا ہے۔لیکن آئندہ ہر سال اس وعدہ میں اضافہ کرتا جائے۔میں نے کچھ حالات کی تنگی کے باعث اس سال کا وعدہ کم کر دیا۔آپ نے مجھے لکھا کہ بے شک اجازت میں نے دی تھی لیکن تم سے میں یہ امید نہیں رکھتا تھا کہ کم کر دو گی۔جتنا میں تمہیں جیب خرچ دیتا ہوں اتنے میں بعض لوگ اپنے بیوی بچوں کا خرچ چلاتے ہیں اس زمانہ میں حضور ہمیں پندرہ روپے ماہور بطور جیب خرچ دیتے تھے ) اس واقعہ کے بیان کرنے سے میری یہ غرض ہے کہ کس طرح آپ کو خیال تھا کہ جس طرح آپ اسلام کی خاطر تن من دھن قربان کر رہے ہیں آپ کی بیویاں اور بچے بھی اسی طرح اسلام کی خاطر ہر ممکن قربانی کریں۔واقعات تو ہزاروں ہیں لیکن آج کل رمضان المبارک میں اتنی فرصت نہیں کہ کوئی لمبا مضمون لکھ سکوں۔صرف چند واقعات پر اکتفا کرتے ہوئے قارئین مصباح کی خدمت میں دعا کی درخواست کرتی ہوں کہ میرا مولیٰ مجھ سے راضی ہو جائے۔انجام بخیر ہو۔اللہ تعالیٰ بغیر حساب کے بخش دے۔اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں مصلح موعود کا ساتھ چنا تھا۔اس ابدی زندگی میں بھی ان کا ساتھ نصیب ہو۔اور جو بقیہ زندگی ہے وہ خدمت اسلام اور خدمت مخلوق خدا میں بسر ہو۔آمین الھم آمین مصباح جنوری 1967