خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 129
129 یہ سوال ہو سکتا ہے کہ کیا اخلاق تبدیل ہو سکتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔لِكُلِّ دَاءِ دَوَاءٌ (مسلم کتاب الاسلام) ہر مرض کا علاج دنیا میں موجود ہے ظاہری بھی اور روحانی بھی اسی لئے تو اللہ تعالیٰ نے سورہ فاتحہ میں یہ دعا سکھائی ہے۔إِيَّاكَ نَسْتَعِين (سورۃ الفاتحہ: 5) انسان عبادت کرتے ہوئے ہر وقت اللہ تعالیٰ کی استعانت طلب کرتا رہے کہ اس کی مدد کے بغیر اور اس کے فضل کے بغیر انسان ترقی نہیں کر سکتا اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (سورة الفاتحة : 6) کی دعا ہمیشہ کرتا رہے۔اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے جب بھی اس کی ہدایت کے سامان مہیا فرمائے۔تحدیث نعمت کے طور پر اسے فوراً قبول کرے اور اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ بنے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات صرف اس زمانہ کے لئے نہیں آپ ﷺ کی برکات آپ کی قوت قدسیہ آج بھی زندہ ہے آپ ﷺ زندہ جاوید نبی ہیں اور آپ ﷺ کی ابدی زندگی کے ثبوت کے طور پر اللہ تعالیٰ نے اسلام کی حفاظت کا وعدہ فرمایا تھا کہ جب بھی اسلام میں داخلی و خارجی خرابیاں پیدا ہونے لگیں گی۔اللہ تعالیٰ ا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحیح مطیع اور فرمانبرداروں کو دین کی حفاظت کے لئے کھڑا کرتا رہے گا۔جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور قرب میں ترقی کر کے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتے رہیں گے اور اسلام کا احیاء کرتے رہیں گے۔ہر صدی کے سر پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق ایک مجدد نے آنا تھا اور چودھویں صدی کے سر پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی پیشگوئی کے مطابق مسیح موعود جو مہدی معہود بھی ہوگا کا آنا مقدر تھا۔مقام خوف:۔12 ربیع الاول مطابق 2 جولائی 1966ء کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت پر پورے چودہ سو سال ہورہے ہیں اگر ہمیں یہ یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفت رب العالمین اب بھی اسی طرح جاری ساری ہے اگر ہمیں یہ یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کی کہی ہوئی کوئی بات غلط نہیں نکلی اگر ہمیں یہ یقین ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں نے بہر صورت پورا ہونا تھا تو ہمیں یہ بھی ماننا پڑے گا کہ جس مسیح موعود علیہ السلام