خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 102
ر 102 لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْا بَاءِ هِنَّ أَوْ بَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ هِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّابِعِينَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا عَلَى عَوْرَاتِ النِّسَاءِ۔(النور: 32) ترجمہ: اور مومن عورتوں سے کہدے کہ وہ بھی اپنی آنکھیں نیچے رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کیا کریں۔سوائے اس کے جو آپ ہی آپ بے اختیار ظاہر ہو۔اور اپنی اوڑھنیوں کو اپنے سینہ پر سے گزار کر اور اس کو ڈھانک کر پہنا کریں۔اور اپنی زینتوں کو صرف اپنے خاوندوں یا اپنے باپوں یا اپنے خاوندوں کے باپوں یا اپنے بیٹوں یا اپنے خاوندوں کے بیٹوں یا اپنے بھائیوں یا اپنے بھائیوں کے بیٹوں یا اپنی بہنوں کے بیٹوں یا اپنی (ہم کفو ) عورتوں جن کے مالک ان کے داہنے ہاتھ ہوئے ہیں ان کے سوا کسی پر نہ ظاہر کیا کریں۔یا ایسے ماتحت مردوں پر جو ابھی جواں نہیں ہوئے یا ایسے بچوں پر جن کو ابھی عورتوں کے خاص تعلقات کا علم حاصل نہیں ہوا۔اس آیت میں تفصیلی احکام موجود ہیں کہ کس سے پردہ ہونا چاہئے اور کس سے نہیں۔غور سے یہ آیت پڑھنے سے مندرجہ ذیل نتائج کا علم ہوتا ہے۔(1) عورت کے لئے گھروں میں بھی اور مجلسوں میں سینہ کو اپنی اوڑھنی یا ڈوپٹہ سے ڈھانکنا ضروری ہے۔آج کل کے فیشن کی طرح نہیں کہ ایک دو انگلی کی پٹی وی (V) کی شکل میں ڈال لی یا ڈوپٹہ کو رسہ کی طرح بٹ کر گلے میں لٹکا لیا۔یہ اس تمدن اور مثالی معاشرہ کے خلاف ہے۔جس معاشرہ کا تصور اسلام پیش کرتا ہے۔موجودہ دور کی تہذیب نقالی ہے دجالیت کی۔دجالیت کا فتنہ وہ عظیم الشان فتنہ تھا جس کی پیشگوئیاں تمام انبیاء کرتے چلے آئے تھے۔جس فتنہ سے بچنے کی اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو دعا سکھائی تھی کہ : صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتحه : 7) الہی وہ گمراہ ہو گئے جنہوں نے تیرا راستہ جو صراط مستقیم تھا چھوڑ دیا۔ہم کبھی ان کے نقش قدم پر چلنے والے نہ ہوں بلکہ ان کے سایہ تک سے دور بھاگنے والے ہوں۔مگر ہو کیا رہا ہے۔اسلام کے علمبرداروں کی عورتیں اور بچیاں پانچوں وقت دعا تو ضرور مانگتی ہیں لیکن نقل کرتی ہیں دجالیت کی۔کیا اس صورت میں اسلامی معاشرہ پنپ سکتا ہے؟ اسلام کو ترقی حاصل ہوسکتی ہے۔(۲) صرف اتنی ہی زینت ظاہر کرنے کی اجازت جو خود بخود ظاہر ہو جائے اس پر ہمارا اختیار