خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 6
اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء جاتا ہے۔لیکن ہر مخالفت ، دشمن کا ہر حربہ باد مخالف کی طرح جماعت کی ترقی کونئی بلندیوں کی طرف لے جاتی ہے۔جیسا کہ میں نے کہا آج بھی مخالفین جن میں نام نہاد علماء اور مولوی شامل ہیں اپنے زعم میں مخالفت کے تیر چلا رہے ہیں اور تمام تر الیکٹرونک میڈیا اور پریس کو استعمال میں لا رہے ہیں۔ایک تو غلط حوالے دے کر احمدی نوجوان نسل اور نو مبائعین جن کو ابھی پوری طرح علم نہیں ہوتا ان کے خیال میں وہ کمزور ہیں ان کو اپنے زعم میں احمدیت سے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔لیکن نہیں جانتے کہ جو کمزور ترین احمدی بھی ہے وہ بھی احمدیت پر قائم ہے اور صدق دل سے حضرت مسیح موعود کے دعاوی پر ایمان رکھتا ہے۔اسی طرح نو مبائعین ہیں جنہوں نے صدق دل سے آپ کے دعوئی کو سمجھ کر اسے قبول کیا ہے اور بیعت میں شامل ہوئے ہیں۔بہر حال یہ مخالفین کی کوششیں ہیں جو وہ اپنی طرف سے کر رہے ہیں۔یہ ان کا وہم ہے کہ وہ کسی کو بھی ایمان سے پھر اسکیں گے۔اور یہ کمزور ترین احمدی پر بھی بدلنی ہے اور اس میں انشاء اللہ تعالیٰ وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔بلکہ جیسا کہ میں کئی مرتبہ گزشتہ دنوں میں بھی بیان کر چکا ہوں کہ لاہور کی شہادتوں کہ بعد نو جوانوں اور نومبائعین کو پہلے سے زیادہ ایمان اور یقین کا ادراک ہوا ہے، ان میں ایمان اور یقین پیدا ہوا ہے۔دوسرے وہ لوگ جو