خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 19
اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء حضرت شعیب کے عصا جیسا ہے۔بعض نے کہا کہ عیسی ہیں۔بعض نے کہا کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اوٹنی پر سوار ہیں۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کہا کہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نور اور حل ہوں۔تب مختلف جہات سے لا الہ الا اللہ اور بعض دیگر آیات قرآنیہ پر مشتمل نعرے بلند ہونے لگے یہاں تک کہ خود میں نے اپنی آواز سوتے میں سنی بلکہ اپنی آواز سن کر اٹھ گیا۔پھر احمد با کیر صاحب لکھتے ہیں کہ میں بچپن میں ایک امام مسجد سے قرآن کریم حفظ کیا کرتا تھا۔لیکن جب اس امام صاحب میں جھوٹ اور نفاق دیکھا تو اس کے پاس جانا چھوڑ دیا بلکہ مسجد اور نماز بھی چھوڑ دی۔بعد میں ایک دوست باسل النجمی صاحب کی تحریک پر میں نے دوبارہ نماز میں شروع کیں تو اللہ تعالیٰ نے رؤیا اور کشوف کا دروازہ کھول دیا۔ایک رات خواب میں کہا گیا کہ مجھے محلے کی مسجد میں جانے کی بجائے گھر پر نماز پڑھنی چاہیے۔ہم بعض دوست مل کر نماز پڑھنے لگے اور نمازوں کی لذت حاصل ہونے لگی۔پھر جب جماعت سے تعارف ہوا تو اس بارے میں استخارہ کیا تو ایک بارخواب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے اپنی کتاب مواہب الرحمن دی۔اس کو پڑھنے سے مجھے شرح صدر حاصل ہوا۔پھر ایک بار کشف میں حضرت مسیح ۱۹