خلیج کا بحران — Page 109
1+9 بسم اللہ الرحمن الرحیم ۲۳ نومبر ۱۹۹۰ء حبل اللہ کو مضبوطی سے پکڑنے کا قرآن حکم ( خطبه جمعه فرموده ۲۳ / نومبر ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت فرمائی۔ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُّسْلِمُونَ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُ وَانِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِةِ اِخْوَانًا ۚ وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ أَيْتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ( آل عمران: ۱۰۳ - ۱۰۴) دو قرآنی احکام تلاوت کے بعد آپ نے فرمایا: یہ دو آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے یہ سورۃ آل عمران سے لی گئی ہیں اور ان کا بسم اللہ کا شمار کرتے ہوئے نمبر ۱۰۳ اور ۱۰۴ ہے پہلی آیت میں یہ فرمایا گیا کہ اے وہ لوگو جو ایمان لاتے ہو اللہ کا ایسا تقویٰ اختیار کر جیسا کہ تقویٰ اختیار کرنے کا حق ہے۔وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مسْلِمُونَ اور ہرگز نہ مردمگر اس حالت میں کہ تم مسلم ہو۔اسلام لانے والے ہو اور اپنے آپ کو خدا نوٹ:۔اس خطبہ کا پہلا حصہ تقویٰ کے عمومی مضمون سے متعلق ہے لیکن آخر پر خلیج کے حوالے سے بعض اہم امور کا ذکر ہے۔