حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ — Page 28
حضرت خدیجۃ الکبری 28 بلند ہے۔آپ پہلی مسلمان خاتون تھیں جنہوں نے رسول پاک ﷺ کی زبان مبارک سے قرآن سنا۔پہلی انسان تھیں جنہوں نے نبی کامل ﷺ کی رسالت کی تصدیق کی۔زمانہ جاہلیت میں ایک طویل مدت گزارنے کے باوجود آپ نے کبھی کوئی بت پرستی کا کام نہیں کیا تھا۔محب طبری نے لکھا ہے کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا کا گھر مکہ میں صلى الله مسجد حرام کے بعد سب سے زیادہ افضل جگہ تھی ، کیونکہ رسول اللہ نے اس میں طویل عرصہ تک مقیم رہے اور آپ ﷺ پر وحی کا نزول ہوا۔حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا نے اپنی زندگی یہیں گزاری اور یہیں آپ کا انتقال ہوا۔آنحضرت ﷺ اس وقت تک اس گھر میں قیام صلى الله فرمار ہے جب تک ہجرت نہ فرمالی۔(36) اے اللہ ہم کو بھی توفیق دے کہ ہم حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا کی طرح سب سے پہلے حق کو پہچاننے اور اپنانے والے بنیں۔( آمین )