حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ

by Other Authors

Page 8 of 34

حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ — Page 8

حضرت خدیجہ الکبری 8 انہی دنوں مکہ میں قحط کی وجہ سے کھانے کی چیزوں میں بہت کمی ہو گئی تھی اور لوگوں کو سخت مشکل کا سامنا تھا۔ابو طالب کا خاندان کافی بڑا تھا اور انہیں بھی قحط کی وجہ سے سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔اپنے چچا کی یہ حالت دیکھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ایک بیٹے علی کو اپنے پاس لانے کا فیصلہ کیا۔اس طرح علی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں آپ ملے کے بچوں کے ساتھ ہی رہنے لگے۔حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا نے حضرت علی کو بہت پیار سے خوش آمدید کہا اور ہمیشہ اپنے بچوں کی طرح ان سے سلوک کیا۔(12) ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شروع سے ہی بتوں سے سخت نفرت کرتے تھے۔آپ علیہ حضرت ابراہیم مالی اسلام کی طرح ایک خدا کی عبادت کرتے تھے۔اس غرض سے آپ ع مکہ سے کچھ دور غار حرا میں جا کر تنہائی میں اللہ تعالیٰ کی عبادت اور دعاؤں میں مشغول رہتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مہینہ میں کچھ راتیں اس غار میں عبادت کے لئے گزارتے اور حضرت خدیجہ رضی اللہ صحا آپ ﷺ کے الله لئے پہلے ہی سے ضرورت کا کچھ سامان تیار کر دیتیں۔اس دوران رسول اللہ والے کو کثرت سے بچے خواب آنے لگے۔ایک روز آپ ﷺ غار حرا میں على الله