حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ

by Other Authors

Page 7 of 34

حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ — Page 7

حضرت خدیجتہ الکبری 7 6- حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنھا:۔یہ حضور ﷺ کی سب سے چھوٹی اور لاڈلی بیٹی تھیں حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا سے نکاح کے دس سال بعد پیدا ہوئیں۔پیدائشی مسلمان تھیں۔آپ کی وفات 29 سال کی عمر میں 11 ہجری میں ہوئی جبکہ حضور ﷺ کی وفات کو ابھی چھ ماہ ہی گزرے تھے۔(9) حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا نے اپنے بھتیجے حکیم بن حزام سے ایک غلام لے کر حضور عملے کے حوالہ کر دیا اس کا نام زید تھا۔دراصل زید کو بچپن میں ڈاکوؤں نے اغوا کر کے غلام بنا لیا تھا آخر حکیم بن حزام نے انہیں خریدا اور اپنی پھوپھی حضرت خد بچہ رضی اللہ عنھا تک پہنچا دیا۔حضرت زید کے والد اور چچا مسلسل ان کی تلاش میں تھے۔تلاش کرتے صلى الله ہوئے آخر ایک دن وہ مکہ میں حضور ﷺ کے پاس پہنچے اور حضرت زید سے ملے جب ان کے اصرار پہ حضور ﷺ نے حضرت زید کو ان کے ساتھ جانے کا کہا تو حضرت زیڈ نے اپنے والد اور چاکے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور عرض کی کہ میں ساری عمر حضور ﷺ کی خدمت میں رہنا پسند کروں گا (10) یہ بات سن کر حضور یہ حضرت زید کو لے کر خانہ کعبہ صلى الله کے صحن میں پہنچے اور اعلان فرمایا کہ میں زید کو آزاد کرتا ہوں آئندہ سے وہ میرا بیٹا ہے۔(11)