خواب سراب

by Other Authors

Page 42 of 129

خواب سراب — Page 42

ستارہ بن کے رہو یا کسی دیئے میں رہو ستارہ بن کے رہو یا کسی دیئے میں رہو کسی بھی رنگ میں جگمگ سے سلسلے میں رہو ہر ایک عزت و رفعت ہے خاکساری میں سو چاند چھو کے بھی مٹی سے رابطے میں رہو کسی کو دشت میں دریا کے روپ میں ملنا کسی کی یاد کے شیریں سے ذائقے میں رہو کسی کی آنکھ میں اُمید کا دیا بن کر کسی اُداس سے چہرے کے قہقہے میں رہو انا کی آگ میں کاٹو نہ قید تنہائی حصار توڑ دو یا پھر محاصرے میں رہو 42