خواب سراب — Page 35
کوئی فال نکال کرشمہ گر مری رہ میں پھول گلاب آئیں کوئی پانی پھونک کے دے ایسا وہ پئے تو میرے خواب آئیں کوئی ایسا کالا جادو کر جو جگمگ کردے دن میرے وہ کہے مبارک جلدی آ اب جیا نہ جائے بن تیرے کسی ایسی ره پہ ڈال مجھے جس ره رہ سے کوئی تسبیح وہ دلدار ملے دم درود بتا جسے پڑھوں تو میرا یار ملے 35