خواب سراب — Page 28
نعت پیار کیسے ہو گیا یہ واقعہ سے مختصر اہل دنیا کو نجانے اور کیا اچھا لگا اہل دل کو بس محمد مصطفی " اچھا لگا روشنی جان دینے پھر پتنگے آگئے شب گزیدہ قوم کو روشن دیا اچھا لگا درد کے صحرا میں بارش وصل کی جل تھل ہوئی ہجر کے ماروں کو موسم وہ بڑا اچھا لگا جس نے اُس کے ہاتھ چومے، خود بھی خوشبو ہو گیا اہل دل کو عشق کا یہ معجزہ اچھا لگا 28