کسر صلیب

by Other Authors

Page 436 of 443

کسر صلیب — Page 436

چھوڑ دیں لیکن یہ وعد سے مبدل نہیں ہوں گے لے میں ہر دم اس فکر میں ہوں کہ ہمارا اور نصاری کا کسی طرح فیصلہ ہوجائے میرا دل مردہ پرستی کے فتنہ سے خون ہوتا جاتا ہے اور میری میان عجب تنگی میں ہے۔اس سے بڑھ کر اور کون سا دنی درد کا مقام ہو گا کہ ایک عاجز انسان کو خدا بنایا گیا ہے۔اور ایک مشت خاک کو رب العالمین سمجھا گیا ہے لیکن کبھی کا اس غم سے فنا ہو جاتا اگر میرا ولی اور میرا قادر توانا مجھے تسلی نہ دیتا کہ آخر توحید کی فتح ہے۔غیرمعبود ہلاک ہوں گے اور جھوٹے خدا اپنی خدائی کے وجود سے منقطع کئے جائیں گے۔مریم کی معبود نہ زندگی پر موت آئے گی اور نیز اسکا بیٹا اب ضرور مرے گا۔اب دونوں مریں گئے کوئی ان کو بچا نہیں سکتا اور وہ تمام خراب استعدادیں بھی مریں گی جو جھوٹے خداؤں کو قبول کر لیتی تھیں۔نئی زمین ہوگی اور نیا آسمان ہو گا۔اب وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے چڑھے گا اور یورپ کو پیچھے خدا کا پتہ لگے گا۔۔۔قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام۔اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا نہ گند ہو گا جب تک دخانیت کو پاش پاش نہ کردے۔وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی بھی تو حید جس کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں ، ملکوں میں پھیلے گی اس دن نہ کوئی مصنوعی کفارہ باقی رہے گا اور نہ کوئی مصنوعی خدا۔اور خدا کا ایک ہی ہاتھ کفر کی سب تدبیروں کو باطل کر دے گا لیکن نہ کسی تلوار سے اور نہ کسی بندوق سے بلکہ مستعد روحوں کو روشنی عطا کرنے سے اور پاک دلوں پر ایک نورا تا رنے سے تب یہ باتیں جو میں کہتا ہوں پر سمجھ میں آئیں گی یہ سے دنیا میں ایک ہی مذہب ہو گا اور ایک ہی پیشوا۔میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب وہ پڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے تھے وآخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين - سراج منیر ص۶۶ - جلد ۱۲ : : - تذكرة الشہادتین ص - روحانی خزائن جلد ۲۰ : سے : تبلیغ رسالت مش - جلد ششم -