کسر صلیب

by Other Authors

Page 34 of 443

کسر صلیب — Page 34

مرہم نہیں جب تک کہ عدالت کا دن آئے۔یہ خُدا کا کام ہے جو اس نے اپنا ارادہ اس نہایت عاجہ بندہ کے ذریعہ سے پورا کیا " لط اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ اللہ تعالی نے نہ صرف آپ کو کسیر صلیب کے لئے مبعوث فرمایا بلکہ ابدالا یا تک کے لئے اس مذہب کا استیصال کرنا آپ کا مشن تھا۔اس مشن کے پورا کر نے کے لئے جس جوش اتو جہ اور مسلسل جدو جہد کی ضرورت تھی وہ بھی آپ کو خط کی گئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی پر نظر کر نے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی ساری توجہ اس مذہب کے استیصال کی طرف لگی ہوئی سختی اور اس مقصد کے حصوں کے لئے آپ کے دل میں بے پناہ جذبہ اور جوش پایا جاتا تھا۔آپ فرماتے ہیں : کے لئے جس قدر جوش خدا نے مجھے دیا ہے اس کا کسی دوسرے کو علم نہیں ہو سکتا۔خدا تعالیٰ نے مجھے وہ جوش کے لئے دیا ہے کہ دنیا میں اس وقت کسی اور کو نہیں دیا گیا " " " نیز فرمایا : میں سے کہتا ہوں کہ میرے لئے اگر کوئی غم ہے تو یہی ہے کہ نوع انسان کو اس ظلم صریح سے بچائیں کہ وہ ایک عاجز انسان کو خدا بنانے میں مبتلا ہورہی نظم ہے اور اس سچے اور حقیقی خُدا کے سامنے ان کو پہنچاؤں جو قادر اور مقتدر خدا ہے " سے سے مراد اس موقع پر اس بات کی وضاحت کر دینا بھی ضروری معلوم ہوتا ہے کہ کسیر صلیب سے کیا مراد ہے ؟ یادر ہے کہ ان الفاظ کے لفظی معنے تو صلیب کو توڑنے کے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مسیح موعود ان لکڑی یا لوہے کی صلیدیوں کو توڑتا پھر سے گا جو گرجا گھروں کے اوپر لگی ہوتی ہیں کیونکہ ایسا کہ نا تو ایک بے معنی ، لیے فائدہ اور لغو کام ہے اور انبیاء کی شان اس سے بہت بالا ہوتی ہے۔ד … - ل : تریاق القلوب مثل 12 :- ملفوظات جلد ششم مش۲۳ صنه (هلده)) : ملفوظات جلد پنجم مه جلد