کسر صلیب

by Other Authors

Page 330 of 443

کسر صلیب — Page 330

٣٣٠ دلیل ہی کفارہ کے سارہ سے مسئلہ کو باطل کر دیتی ہے۔یہ دلیل اپنی اہمیت اور وسعت کی وجہ سے تفصیلی بیان کی متقاضی ہے اس لئے ہم اس دلیل کو تفصیل کے ساتھ آئندہ باب میں بیان کریں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔حرف أحد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان پینتیس دلائل سے عیسائیت کا پیش کردہ مسئلہ کفارہ بالکل باطل ہو جاتا ہے۔حق یہ ہے کہ اگر کوئی شخص تعصب سے بالا تر ہو کر عدل و انصاف کی رو سے مسئلہ کفارہ کا جائزہ سے تو وہ اس نتیجہ پر پہنچے گا کہ یہ مسئلہ تضاد بیانیوں اور غلطیوں کا ایک شاہکا رہے۔کفارہ کی اپنی غلطیوں اور اپنی کے پیش نظر تو حضرت مسیح موعود علیہ السّلام نے اس عقیدہ کفارہ کے بارہ میں فرمایا ہے :- یہ عقیدہ غلطیوں کا ایک مجموعہ ہے " سے ! لیکن یہ امر کس قدر افسوسناک ہے کہ عیسائی حضرات اسی عقیدہ کو پیش کر کے لوگوں کو دھوکا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سیمی کفارہ کے بارہ میں دوٹوک فیصلہ فرما دیا ہے کہ : - ہر ایک کفارہ جھوٹا ہے اور ہر ایک قدیہ باطل ہے۔لے کفارہ کی تردید میں حضرت سیح موعود علیہ اسلام کے بیان فرمودہ دلائل ذکر کرنے کے بعد میں اس باب کو حضرت مسیح پاک علیہ السلام ہی کے ایک اقتباس پرختم کرتا ہوں جس میں حضور نے عیسائیوں کو کفارہ کا باطل عقیدہ ترک کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السّلام فرماتے ہیں :- و کیا آسمان کے نیچے کوئی ایسا کفارہ اور فدیہ ہے جو تم سے گناہ ترک کرا سکے۔کیا مریم کا بیٹا عیسی ایسا ہے کہ اس کا مصنوعی خون گناہ سے چھڑائے گا۔اسے عیسائیو! ایسا جھوٹ مت بولو جس کی زمین ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے یسوع خود اپنی نجات کیلئے یقین کا محتاج تھا اور اس نے یقین کیا اور نجات پائی۔افسوس ہے ان عیسائیوں پر جو یہ کہہ کر مخلوق کو دھوکا دیتے ہیں کہ ہم نے مسیح کے خون سے گناہ سے نجات پائی ہے۔حالانکہ وہ سر سے پیر تک گناہ میں غرق ہیں " سے لیکچر سیالکوٹ م - جلد ۲۰ ه: - کشتی نوح مثل - جلد ۱۹ : کشتی نوح مث - جلد ۱۹ :