کسر صلیب

by Other Authors

Page 299 of 443

کسر صلیب — Page 299

۲۹۹ بائیسوس دليلك کفارہ کی تردید میں ایک اور دلیل یہ ہے کہ عیسائیوں کے اعتقاد کے مطابق حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیبی موت سے تمام بنی آدم کے گناہ کا کفارہ ہوگیا ہے گویا آدم سے نیکر قیامت تک آنے والے لوگوں کے لئے مسیح کی قربانی گناہوں کا کفارہ قرار دی جاتی ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ سوال اُٹھایا ہے کہ تاریخ سے ثابت ہے کہ حضرت آدم سے بھی بہت قبل اس دنیا میں مخلوقات آباد تھیں۔ظاہر ہے کہ وہ گناہ بھی کرتے ہوں گے تو ان کے لئے گناہوں کی معافی کی کیا صورت خُدا نے اختیار کرتی ہے۔اس سوال کے دو جواب ہو سکتے ہیں۔اگر عیسائی یہ کہیں کہ خدا نے ایسا کوئی انتظام نہیں کیا تو یہ بات ایک طرف ان کے اس دعوی کو باطل کرتی ہے کہ مسیح کی قربانی سب انسانوں کے لئے ہے اور دوسری طرف خدا تعالی کے کی عدل اور رحم پر حرف آتا ہے کہ اس نے ان لوگوں کی معافی کا کیوں انتظام نہ کیا ؟ اور اگر عیسائی یہ کہیں کہ خدا نے ان کی مغفرت کا بھی انتظام کیا ہے تو وہ انتظام لانگا یہی ہوگا کہ خدا کا کوئی بیٹیا ان کے لئے قربان ہو جیسے آدم کے بعد کے افسانوں کے لئے مسیح نے اپنی جان کی قربانی دی کیونکہ طریق نجات ہر زمانہ میں ایک جید ) ہوتا ہے اس صورت میں عیسائیوں کو یہ ثبوت دینا چاہیئے کہ خدا کے کتنے اور کون سے بیٹھے کب کب اس طرح پر قربان ہوتے رہے ورنہ ان کا دعوی باطل ہو گا۔الغرض یہ اعتراض ایک دو دھاری تلوار ہے جیسی کفارہ کا اصول باطل ٹھہرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :- عیسائیوں نے باوجود بدیہی نبوت اس بات کے کہ قدامت نوع عالم ضروری ہے پھر اب تک کوئی ایسی فہرست پیش نہیں کی جس سے معلوم ہو کہ ان غیر محدود عالموں میں جو ایک دوسرے سے بالکل بے تعلق تھے کتنی مرتبہ خدا کا فرنہ ند سولی پر کھینچا گیا کیونکہ یہ تو ظاہر ہے کہ ہمو جب اصول عیسائی مذہب کے کوئی شخص بجز خدا کے فرزند کے گناہ سے خالی نہیں۔پس اس صورت میں تو یہ سوال ضروری ہے کہ وہ مخلوق جو ہمارے اس آدم سے بھی پہلے گزر چکی ہے جن کا ان بنی آدم کے سلسلہ سے کچھ تعلق نہیں ان کے گناہ کی معافی کا کیا بندوبست ہو ا تھا اور کیا یہی بیٹا ان کو نجات دینے کے لئے پہلے بھی کئی مرتبہ پھانسی مل چکا ہے یاوہ کوئی دوسرا بیٹا تھا جو پہلے زمانوں میں پہلی مخلوق کے لئے سولی پر چڑھتا رہا۔جہاں تک ہم خیال کرتے ہیں ہمیں تو یہ سمجھ آتا ہے کہ اگر صلیب کے بغیر گناہوں کی معافی نہیں تو عیسائیوں کے خدا کے لیے انتہا اور ان گنت بیٹے ہوں گے جو وقتا فوقتا ان معرکوں میں کام آئے ہوں گے اور ہر ایک اپنے - :